اپنی موت کا خیال اکثر لوگوں کے ذہنوں میں نہیں آتا مگر یا چیز صحت کے
لیے اچھی ثابت ہو سکتی ہے-
امریکہ میں ہونے والی ایک طبی تحقیق کے مطابق قدرتی آفات سے درحقیقیت
معاشرے اور انفرادی سطح پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں٬ کیونکہ اس سے موت کی
آگاہی ہوتی ہے جو زندگیوں کو بہتر بنانے کا سبب بنتی ہے-
|
|
تحقیق کے مطابق موت کو یاد رکھنے سے طلاق کی شرح بھی کم ہوجاتی ہے-
تحقیق میں کہا گیا ہے کہ موت کے بارے میں سوچ بچار مثبت رویے کو فروغ دینے
کا سبب بنتی ہے٬ جارحانہ رویہ کم ہوتا ہے اور لوگوں کے اندر دوسروں کی بلا
غرض مدد کا جذبہ بڑھتا ہے-
تحقیق کے مطابق تباہ کن واقعات جیسے دہشت گردی سے لوگوں کے اندر خوف کا
جذبہ پیدا ہوتا ہے اور موت سے آگاہی ہوتی ہے٬ جس سے مثبت اور منفی دونوں
طرح کے اثرات مرتب ہوتے ہیں-
|