ڈینگی بخار مخصوص قسم کے مچھر کے کاٹنے سے پھیلنے والی بیماری ہے جو
قابلِ علاج ہے۔ یہ بخار ایک وائرس کی وجہ سے ہوتا ہے جس کی ابھی تک کوئی
ویکسین ایجاد نہیں ہوئی ہے۔ یہ مرض پاکستان میں کچھ زیادہ پرانا نہیں بلکہ
دنیا کے تقریباً 100 ممالک اس کی لپیٹ میں ہیں۔ ایسے ممالک جہاں بارش زیادہ
ہوتی ہے اور موسم گرما کا دورانیہ بھی زیادہ ہوتا ہے وہاں یہ بیماری زیادہ
پھیلتی ہے۔ مثلاً سری لنکا، تھائی لینڈ، بھارت، ملائیشیا، انڈونیشیا وغیرہ۔
مرض کی ابتدائی علامت کیا ہے؟
ڈینگی بخار شدید فلو جیسی بیماری ہے جس کی علامت میں شدید بخار ہونا٬ جسم
میں شدید درد ہونا٬ بھوک نہ لگنا٬ آنکھوں کے پیچھے درد ہونا٬ پٹھوں اور
جوڑوں میں شدید درد ہونا٬ جسم میں دھبوں کا نمودار ہونا٬ سانس لینے میں
دشواری٬ رنگت پیلی ہوجانا٬ پیٹ میں درد اور مریض کا صدمے کی حالت میں چلے
جانا شامل ہے-
|