دفاتر میں اپنی میز پر دوپہر کا کھانا تناول کرنے سے جان لیوا خون کے
لوتھڑے بننے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے- یہ بات نیوزی لینڈ میں ہونے والے ایک طبی
سروے میں سامنے آئی ہے-
ڈاکٹر رچرڈ بیسلے کی سربراہی میں نیوزی لینڈ کے میڈیکل ریسرچ انسٹیوٹ کے
سروے کے مطابق اکثر دفتری ملازمین وقت کی کمی کے باعث افراتفری میں اپنے
کام کی جگہ پر ہی دوپہر کا کھانا کھاتے ہیں٬ جس سے خون کے لوتھڑے بننے کا
خطرہ دوگنا زائد ہوجاتا ہے-
|
|
ڈاکٹر رچرڈ کے مطابق زیادہ بیٹھنے کا طرز زندگی موٹاپے٬ ذیابیطس اور امراض
قلب کا سبب بنتا ہے٬ تاہم بہت کم لوگوں کو معلوم ہے کہ دفاتر میں کم جسمانی
سرگرمیاں صحت کے لیے فوری خطرہ بن جاتی ہیں-
سروے میں کہا گیا ہے کہ لوگوں کو طویل دورانیے تک بیٹھے رہنے کے نقصانات کی
تعلیم دی جانی چاہیے-
واضح رہے کہ خون کے لوتھڑے بننے سے جسم میں خون کی روانی متاثر ہوتی ہے٬ جس
سے کسی شریان میں خون بند ہوجاتا ہے یا دل کا دورہ پڑ جاتا ہے-
|
courtesy for source NewsTribe |