سورة الاخلاص کے فضائل

بے شک وہ جواللہ کی کتاب پڑھتے ہیں اورنمازقائم رکھتے ہیں اورہمارے دئیے ہوئے سے کچھ ہماری راہ میں خرچ کرتے ہیں پوشیدہ اورظاہروہ ایسی تجارت کے امیدوارہیں جس میں ہرگزٹوٹانہیں۔(سورة فاطرآیت 29)

حضرت انسؓ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشادفرمایاجو(شخص )سورة الاخلاص ایک مرتبہ پڑھتاہے اس پربرکت نازل ہوتی ہے جو(شخص)دومرتبہ پڑھے اس پراوراسکے اہل وعیال پربرکت نازل ہوتی ہے جوتین مرتبہ پڑھتاہے اس پراوراسکے تمام پڑوسیوں پربرکت نازل ہوتی ہے جوبارہ مرتبہ پڑھتاہے اسکے لئے اللہ تعالیٰ جنت میں بارہ محل تعمیرفرماتے ہیں اورمحافظ فرشتے کہتے ہیں چلوذراہم اپنے بھائی کے محل تودیکھیں اگرسومرتبہ پڑھتاہے تواللہ تعالیٰ اسکے پچاس سال کے گناہوں کومعاف فرمادیتے ہیں لیکن قتل ناحق اورمالی حقوق معاف نہیں ہوتے ہیں اگرچارسومرتبہ سورة الاخلاص پڑھ لے تواللہ تعالیٰ اسکے ایک سوبرس کے (صغیرہ)گناہوں کومعاف فرمادیتے ہیں اگرایک ہزارمرتبہ پڑھ لے تواس وقت تک فوت نہیں ہوگاجب تک وہ جنت میں اپناٹھکانہ خودنہ دیکھ لے یاکسی کونہ دکھایاجائے ۔(ابونعیم تفسیرالقرطبی جلد20صفحہ170)
Hafiz kareem ullah Chishti
About the Author: Hafiz kareem ullah Chishti Read More Articles by Hafiz kareem ullah Chishti: 179 Articles with 298865 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.