سب سے لمبے کُرتے کا ورلڈ ریکارڈ

کُرتا جو کہ 175 فٹ لمبا آدمی پہن سکتا ہے کراچی میں نمائش کے لیے پیش کیا گیا جس کو پاکستان کے مشہور ڈیزائنر دیپک پروانی نے بنایا ہے ان کا کہنا ہے یہ کُرتا پاکستانی ملبوسات کے انفرادیت کو اجاگر کرے گا-

اس کُرتے کی لمبائی درمیانی کُرتے کی لمبائی سے تیس گنا زیادہ ہے جس کو بنانے میں آٹھ سو گز بہترین کپڑا استعمال ہوا ہے کُرتے کا وزن 500 کلو گرام ہے جس کو 50 درزیوں نے 30 دنوں میں بنایا ہے گنیز بک (Guinness Book of World Record) نے اس کُرتے کو دنیا کا سب سے بڑا کُرتا تسلیم کرتے ہوئے اپنی کتاب میں شامل کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے-

اس کُرتے کو بنانے والوں کا کہنا ہے کہ بعد میں اس کُرتے کو چلڈرن ہومز ایدھی فاؤنڈیشن کو دیا جائے گا جس سے چھوٹے بچوں کے کُرتے بنیں گے-
YOU MAY ALSO LIKE: