دھوئیں سے پاک شہر کی تعمیر

ابوظہبی نے ایک ایسے شہر کی تعمیر شروع کر دی ہے جو اعلان کے مطابق دھوئیں اور ہر قسم کی الودگی سے پاک ہوگا۔

پچاس ہزارگھروں پر مشتمل مصدر سٹی کے نام سے تعیمر کیے جانے والے شہر پر بائیسں ارب ڈالر لاگت کا اندازہ لگایا گیا ہے۔

منصوبے کے مطابق اس شہر کے کسی رہائشی کو تیل یا گیس سے چلنے والی گاڑی رکھنے کی اجازت نہیں ہوگی اور شہر میں توانائی کی تمام ضرورتیں شمسی توانائی سے پوری کی جائیں گی۔



 

اس جدید شہر کے رہائشی مقناطیسی پٹری پر چلنے والے پاڈز (گول ڈبے) میں سفر کریں گے۔

ابوظہبی اس وقت دنیا میں فی اوسط سب سے زیادہ الودگی والی سلطنت ہے۔ بعض ناقدین کا خیال ہے کہ دھوائیں سے پاک شہر بسانے کا منصوبہ اصل مسئلے سے توجہ ہٹانے کی ایک کوشش ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس شہر میں مشرق وسطیٰ کےمخصوص فن تعیمر کو استعمال میں لا کر ایسے گھر بسانے کی کوشش کی جائے گی جن میں رہائش کے لیے کم سے کم توانائی کی ضرورت پڑے۔

شہر کو پانی کی فراہمی شمسی توانائی سے چلنے والے سمندری پانی کو صاف کرنے والے پلانٹ سے مہیا کیا جائےگا۔ ماہرین کا خیال ہے کہ اس شہر میں پانی کی ضروریات ساٹھ فیصد کم ہوں گیں۔

ابو ظہبی کی حکومت کا کہنا ہے کہ وہ اس شہر میں ماحول کو الودگی سے پاک کرنے والی تمام ٹیکنالوجی کو متعارف کرانے کی کوشش کر رہی ہے۔

YOU MAY ALSO LIKE: