دنیا سے دل نہ لگانا اور آخرت کی
فکر میں رہنا یہ وہ عمل ہے جس سے دین میں پختگی اور دل میں مضبوطی پیدا ہوتی ہے
اور یہ بات تب پیدا ہوتی ہے جبکہ ہمیشہ یوں سوچا جائے کہ دنیا ایک ادنیٰ درجہ
کی چیز اور پھر ختم ہونے والی ہے خاص کر اپنی عمر تو بہت ہی جلد گزر جائیگی اور
آخرت ایک شاندار چیزاور عنقریب آنے والی ہے جس میں موت تو بہت جلد آکھڑی ہوگی
پھر لگا تار یہ واقعات ہونا شروع ہوجائیں گے قبر کا عذاب و ثواب، قیامت کا حساب
کتاب، جنت دوزح کی جزا سزا |