یوم تجدید محبت

"یوم تجدید محبت" یعنی اپنی محبت کا پھر سے اقرار کرنا پہلی بات تو محبت کو کسی اظہار کسی اقرار کی ضرورت نہیں رہتی جب کسی دل میں سچی محبت کا جذبہ بیدار ہو جائے تو اگرچہ اس تہوار کا بہت سی اسلامی و غیر اسلامی روایات سے کوئی تعلق نہیں اس کے باوجود وقت کے ساتھ ساتھ یہ روایت رفتہ رفتہ پاکستان کے ساتھ ساتھ دیگر کئی ممالک میں جزوی طور پر ایک تہوار کے طور پر منانے کی روایت چل نکلی ہے محبت کے لئے کوئی ایک دن مخصوص کردینا ہے بے معنی سی بات ہے اصل بات تو یہ ہے کہ اگر اس دن کو منانے کی ضرورت محسوس کی جانے لگی ہے تو اسے کیسے منایا جائے محبت انتہائی پاکیزہ اور خوبصورت جذبہ ہے جسے کسی ایک فرد یا چند دوستوں تک محدود کردینا مناسب نہیں محبت زندگی ہے قدرت کا انعام ہے رب کی عنایت ہے محبت کو فاتح عالم کہا گیا ہے لیکن محبت اس طرح فاتح عالم نہیں بن سکتی کہ یوم تجدید محبت کا دن 14 فروری اس دن اپنے من پسند دوست کو پھولوں یا تحائف سے نواز دیا چند محبت بھرے الفا‍ظ سے اپنے دوستوں کو ایک دن خوش کردیا یا پھر دنیا و مافیہ سے بےخبر ہوکر اپنے من پسند افراد کی نظر کوئی شام کرنا یا دن کے کچھ پہر دوستوں کے نام کردینا اور اپنی نام نہاد محبت کا حق ادا کردیا یہ محبت محض مخصوص طبقات کی میراث نہیں پلکہ یہ محبت تو تمام انسانیت کی ضرورت اور حق ہے محبت کسی کو چاہنے یا حاصل کر لینے کا نام نہیں محبت تو بےغرض ہو کر کسی کو خوشیاں دینے کا نام ہے اگر اس دن کو منانا ہے تو ایسی محبت کو عام کریں جو سب کے لئے ہو جو اداس چہروں پر مسکراہٹ سجانے والی ہواندھیروں میں روشنی بکھرتی ہو رونے والوں کو ہنسا سکتی ہو دنیا میں پھیلی نفرت کی آگ کو محبت کی شبنم سے بجھا سکتی ہو اور ہر سمت امن و محبت اور خوشیوں کا پرچار کرسکتی ہو دنیا کے تمام انسانوں کو ایسی محبت کرنا سیکھا سکے جس میں نہ کوئی لالچ ہو نہ کوئی غرض ہو اگر یہ دن اخلاقی حدود پار کرتے ہوئے لطف اٹھانے کے لئے منانا ہے تو اسی دن کو منانا کسی لحاظ سے بھی درست نہیں ہاں اگر یوم تجدید عہد محبت کرنا ہے تو اپنے دل سے کریں کہ اپنے اندر وہ جذبہ محبت بیدار کیا جائے جس کے بارے میں کہا گیا ہے “ درد دل کے واسطے پیدا کیا انسان کو“ جس میں انسانیت کی بلا تعصب خدمت ایثار قربانی خلوص ہمدردی اور بے غرض محبت جیسے جذبات کو فرغ دیا جاسکے اگر یہ دن انسانیت سے محبت کے طور پر منایا جائے تو اسے منانے میں کوئی حرج نہیں بلکہ یہ عمل تمام انسانوں اور انسانیت کے لئے ایک اچھی روایت ثابت ہو سکتا ہے اور یہ سب کرنا ناممکن نہیں صرف دل میں لگن اور سچا جذبہ پیدا کرنے کی ضرورت ہے تو آئیں اس دن ایک عہد کریں اپنی محبت کو خودغرضی سے پاک اور محدود سے لامحدود کرنے کا عہد کریں ان تمام انسانوں کو جو اپنے دل میں انسانیت کے لئے بے غرض اور سچی محبت کا جذبہ رکھتے ہیں یوم تجدید محبت مبارک ہو
uzma ahmad
About the Author: uzma ahmad Read More Articles by uzma ahmad: 265 Articles with 488981 views Pakistani Muslim
.. View More