روزہ کب فرض ہوا:

روزہ کب فرض ہوا:

میرے پیارے آقاصلی اللہ علیہ وسلم کے پیارے دیوانو ! روزہ اعلان نبوت کے پندرہویں سال یعنی دس شوال ۲ ھ ؁ میں فرض ہوا۔

اللہ کا فرمان ہے :
ترجمہ : اے ایمان والو ! تم پر روزے فرض کئے گئے جیسے کہ اگلوں پر فرض ہوئے کہ کہیں تمہیں پرہیزگاری ملے ۔ اللہ تعالیٰ نے اس آیت میں بطور خاص ذکر فرمایا کہ یہ عبادت صرف تم ہی پر فرض نہیں کی جا رہی ہے بلکہ تم سے پہلے لوگوں پر بھی فرض ہو چکی ہے ۔ (سورئہ بقرہ، پ۲، آیت ۱۸۳)

چنانچہ تفسیر کبیر وتفسیر احمدی میں ہے کہ حضرت آدم علیہ السلام سے لیکر حضرت عیسیٰ علیہ السلام تک ہر امت پر روزے فرض رہے ۔ چنانچہ حضرت آدم علیہ السلام پر ہر قمری مہینے کی تیرہویں ، چودہویں ، اورپندرہویں تاریخ کے روزے اور حضرت موسیٰ علیہ السلام کی قوم پر عاشورہ کاروزہ فرض رہا۔ بعض روایتوں میں ہے کہ سب سے پہلے حضرت نوح علیہ السلام نے روزے رکھے
پیرآف اوگالی شریف
About the Author: پیرآف اوگالی شریف Read More Articles by پیرآف اوگالی شریف: 832 Articles with 1381710 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.