20رکعات تراویح پر اجماع امت

حضرت علی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ آپ نے ایک شخص کو حکم کیا کہ وہ رمضان میں لوگوں کو 20رکعات تراویح پڑھایا کرے اور مثل اجماع کے ہے۔
(مغنی لابن قدامہ ؒ ص127جلد2)

۔امام نووی ؒ شافعی لکھتے ہیں یعنی پھر 20رکعات تراویح پر امر مستقر ہوگیا پس یہی متواتر مسلسل عمل ہے۔

۔علامہ ابن حجر مکی شافعی ؒ فرماتے ہیں لیکن صحابہ رضی اللہ عنہم نے اس بات پر اجماع کیا ہے کہ تراویح 20رکعات ہیں۔ (انارۃ المصابیح ص 18)

۔یعنی رمضان میں 20رکعات تراویح سنت موکدہ ہے اور ان کا سنت ہونا اجماع سے ثابت ہے۔ (نیل المآ رب )

۔حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ خلیفہ دوم کے زمانے میں باجماعت 20رکعات تراویح پر اجماع ہو ۔ملاعلی قاری ؒ فرماتے ہیں اجمع الصحابہ علیٰ ان التراویح عشرون رکعۃ (مرقاۃ ص 194جلد3)
وبالاجماع الذی وقع فی زمن عمر اخذ ابو حنیفہ والنووی والشافعی و الاحمد الجمہور واختارہ ابن عبدالبر رحمہ اللہ تعالیٰ (اتحاف سادۃ المتقین ص 422جلد3)
وثبت اھتمامہ الصحابہ علی عشرین فی عہد عمر و عثمان و علی فمن بعد ھم (حاشیہ شرح وقایہ مولانا عبدالحئی لکھنوی)

۔امام نووی ؒ بالاتفاق المسلمین کے لفظ سے اور ابن تیمیہ ؒ فلماجمعھم عمر وابن ابی کعب رضی اللہ عنھم سے اس اجماع کو ذکر فرماتے ہیں ۔
(کتاب الاذکار ص 83،فتاویٰ ابن تیمیہؒ ص 401جلد4)
۔علامہ قاضی خان ؒ فرماتے ہیں وھوالمشہور من الصحابہ التابعین۔ (فتاویٰ قاضی خان ص110)
۔علامہ ابن عبدالبر ؒ فرماتے ہیں وھو الصحیح عن ابی بن کعب رضی اللہ عنہ من غیر خلاف من الصحابۃ یعنی یہی قول (20رکعت)صحیح ابی بن کعب رضی اللہ عنہ کی روایت والال صحابہ میں سے کسی نے اس سے اخلاف نہیں کیا۔ (عمدہ القاری ص262جلد 5)

وید اللہ علی الجماعۃ ومن شذ شذالیٰ النار
ترجمہ ۔اللہ کا ہاتھ(مدد شامل ہے) ہے جماعت پر اورجو شخص جماعت سے علیحدہ ہوا وہ آگ میں گرا۔(جامع ترمذی ص 39جلد2)

اب خود نا نہاد حدیث پر عمل کرنے کے دعویداروں کے لئے لمحہ فکریہ ہے کہ وہ مسلمانوں کی بڑی جماعت سے علیحدہ تو نہیں ہیں؟ کیا نام نہاد حدیث پر عمل کرنے کے دعویدار صحابہ کے نقش قدم پر ہیں ؟ کیا کسی تابعی کے نقش قدم پر ہیں؟ اگر نہیں تو پھر کیا اپنے نفس اور اپنی خواہشات اور آسانیون کے طلبگار تو نہیں کہ جو دل کو بہائے جو آسان لگے اس کو اپنائے؟ کیا دین من پسندی سیکھاتا ہے ؟ کہ دل کو جو حدیث اچھی لگے جس میں کم عبادت کرنی پڑے جس کے ذریعے سے مسلمانوں کو مشرک کہنے اور گمراہ کہنے کا جوازآئے ؟ ان کو لے لو باقی کو چھوڑ دو کیا یہ دین ہے؟
Ali raza
About the Author: Ali raza Read More Articles by Ali raza: 10 Articles with 25877 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.