کتاب الطہارۃ

کتاب الطہارۃ
حدثنا موسى بن إسماعيل، قال ثنا حماد، أنا أبو التياح، حدثني شيخ، قال لما قام عبد الله بن عباس البصرة فكان يحدث عن أبي موسى، فكتب عبد الله إلى أبي موسى يسأله عن أشياء، فكتب إليه أبو موسى إني كنت مع رسول الله صلى الله عليه وسلم ذات يوم فأراد أن يبول فأتى دمثا في أصل جدار فبال ثم قال صلى الله عليه وسلم ‏"‏ إذا أراد أحدكم أن يبول فليرتد لبوله۔
شیخ سے روایت ہے کہ جب حضرت عبداللہ بن عباس بصرہ آئے تو حضرت ابوموسی سے باتیں کررہے تھے تو حضرت عبداللہ نے چند باتیں پوچھتے ہوئے حضرت ابوموسی کے لیے لکھا حضرت ابوموسی نے ان کے لئے جوابا لکھا کہ ایک روز میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ تھا تو آپ نے پیشاب کرنے کا ارادہ کیا چنانچہ ایک نرم جگہ پر دیوار کی جڑ میں تشریف لے گئے اور پیشاب کیا، پھر فرمایا کہ جب تم میں*سے کوئی پیشاب کرنا چاہے تو پیشاب کرنے کے لیے مناسب جگہ تلاش کرے ۔ ف

ف:
جب بیت الخلاء کے علاوہ صاف زمین پر پیشاب کرنا پڑے تو ستر پوشی کی خاطر آڑ تلاش کرنا بہت ضروری ہے نیز زمین کا سامنے کی جانب ڈھلان ہو تاکہ پیشاب بہتا ہوا پیروں کے نیچے نہ آئے ، علاوہ بریں زمین نرم ہو تاکہ چھینٹیں اڑکر پیروں اور کپڑوں کو پلید نہ کریں ، پیشاب کی چھینٹوں سے بچاؤ نہ کرنے میں عذاب قبر کا خطرہ ہے ، مشہور حدیث ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا چند صحابہ کی معیت میں ایک قبرستان کے پاس سے گزر ہوا ایک روایت میں ہے کہ آپ کی سواری کا جانور بدکنے لگا ، دوسری میں ہے کہ آپ نے دو قبروں سے چیخ و پکار کی آواز سنی آپ نے ایک درخت کی شاخ لی اس کے دو حصے کیے اور دونوں قبروں پر انہیں نصب فرمادیا ، صحابہ کرام نے وجہ دریافت کی تو فرمایا کہ ان دونوں*قبروالوں کو عذاب ہورہا تھا ،ایک غیبت کرتا تھا اور دوسرا پیشاب کی چھینٹوں سے احتیاط نہیں کیا کرتا تھا ، مجھے امید ہے جب تک یہ ٹہنیاں سرسبز رہیں گی تو ان کی تسبیح کی برکت سے ان کے عذاب میں تخفیف ہوتی رہے ھی (بخاری) چونکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو دنیا کی چیزوں سے خوشبو بھی بہت پسند تھی اسی لیے بزرگوں نے قبروں پر پھولوں کا ڈالنا تجویز کیا کہ جب تک تر رہیں گے تو ان کی تسبیح کی برکت سے صاحب قبر کو نفع ہوگا اور سرکار دوعالم صلی اللہ علیہ وسلم کی پسندیدہ چیز یعنی خوشبو سے زائرین کے دلوں اور دماغوں کو فرحت حاصل ہوگی ۔ واللہ تعالٰی اعلم
پیرآف اوگالی شریف
About the Author: پیرآف اوگالی شریف Read More Articles by پیرآف اوگالی شریف: 832 Articles with 1284517 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.