الو

ماہرین غور کرتے رہے کہ الو ہمیشہ تنہا کیوں نکلتا ہے الوؤں کا جوڑا باہر کیوں نہیں نکلتا ماہرین کو یہ بھی ڈر ہے کہ الو دن بدن کم ہوتے جا رہے ہیں کہیں نایاب نہ ہو جائیں
 
انہیں فکر نہیں کرنا چاہئے ایسی چیزیں کبھی نہیں مٹتی ہمیشہ رہنے کے لئے آئی ہیں الو آنکھیں ڈال کر دیکھنے لگے تو اس کی نیت آپ کو پریشان کرنے کی نہیں ہو گی آپ بھی تو اسے گھور رہے ہیں اسے ہپناٹزم کہتے ہیں الو کی تلاش میں آپ کو ذیادہ دور نہیں جانا پڑے گا الو آپ کے قیاس سے بھی قریب ہےانسان کو ناشکرا نہیں ہونا چاہئے دنیا میں الو سے بھی ذیادہ بڑی چیزیں ہیں دو الو۔

الو اس بات کا ثبوت ہے کہ اگر قدرت ایک مرتبہ کچھ ٹھان لے تو پورا کر کے رہتی ہے امریکہ میں الو کو عقل کی نشانی سمجھا جاتا ہے اس طرح اگر آپ کسی امریکی کو الو کہیں تو اسے خوش ہونا چاہئے
Mazhar Iqbal Samar
About the Author: Mazhar Iqbal Samar Read More Articles by Mazhar Iqbal Samar: 2 Articles with 6596 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.