ویلنٹائن ڈے

محبت حالات کی محتاج نہیں ہوتی۔ وہ کچھ نہیں دیکھتی صرف اندھا دھند اعتماد کرتی ہے۔ اور یہی اعتماد اس کو لے ڈوبتا ہے۔ محبتیں بڑھ کر پشیماں بھی ہو جاتی ہیں اور فرقتوں کے درد میں ڈھل جاتی ہیں اور اس بیچارگی کے عالم میں نادانی سے جو فیصلہ بھی کرتی ہیں اپنی قربانی دے کرمحبت کو سربلند دیکھنے کی آرزو میں اپنی ہی رسوائی کا باعث ہو جاتی ہیں۔ گنہگار کہلاتی ہیں۔ محبتوں کے پھول دل کی شاخوں پر کھل کر دل کی کتاب میں سمٹ آتے ہیں اور پھر اپنے محبوب کی نشانی بن کر تمام عمر مہکتے ہیں کتابوں میں ملنے والے یہ پھول واقعی محبت کی یادگار ہیں وہ محبت جو ایک لمحے کی ہوتی ہے مگر پوری عمر پر بھاری ہوتی ہے۔
Mazhar Iqbal Samar
About the Author: Mazhar Iqbal Samar Read More Articles by Mazhar Iqbal Samar: 2 Articles with 6587 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.