اگر تم ایمان دار رہے تو دنیا میں سر بلند رہوگے۔

الحمد اللہ رب العالمین
سورۃ بقرہ آیت ۱ تا ۳ مفہوم:۔ اس کتاب اللہ میں کوئی شک نہیں یہ باکردار انسانوں کے لے ہدایت ہے

قرآ ن کر یم اللہ تعالٰی کی بے شمار مہربانیوں میں سے ایک ہے جس کی بدولت انسان اس ارض پر خلیفہ نامزد ہوا مگر افسوس آج اس انسان نے اس منصب سے خود کو دوری اور لاعلمی کی طرف گامزن کرلیا ہے
میری کوشش ہوگی میں چند آیات مبارکہ سے اپنی اور آپ کی راہنمائی کا اہتمام کروں-

سورۃ یوسف
آیت نمبر ۱ مفہوم:۔ یہ کتاب کی روشن آیات ہیں

سورۃ آل عمران آیت نمبر ۱۹۰ :۔ مفہوم:۔ ارض وسماء کی تخلیق اور اختلاف لیل ونہار میں عقل مندوں کیلے نشانیاں ہیں-

اس جیسے بڑے موضوع کے بجائے ہماری روزمرو کی زندگی سے بات کو بیان کرنے کی کوشش کرنا چاہوں گا۔

سورۃ العصر مفہوم:۔ زمانے کی قسم انسان خسارے میں ہے مگر جو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل کرتے رہے اور آپس میں حق کی تلقین اور صبر کی تاکید کرتے رہے-

اللہ تعالی خالق کائنات قسم کھا رہا ہے
قرآن کریم کے وہ مقامات جہاں رب کائنات نے قسم کھائی وہ انتہائی اہم ہیں
اور یہ بات تو بہت واضح ہے مگر غور کرنے والو کے لیے کہ انسان خسارے میں ہے
کیا ہم کو معلوم نہیں ہم خسارے میں جارہے ہیں اے کاش ہم ایمان لے آئیں اور ایسے اعمال کریں جس سے اس ارض پر بنی نوع انسان کی اصلاح ہو اور فساد فی ارض واقع نہ ہوں

منزل بہت دور ہو اور کچھ نہ نظر آرہا ہو پھر بھی پہلا قدم جو منزل کی جانب بڑھتا ہے وہ منزل سے ایک قدم قریب ہوتا ہے-

آپ کا کام نہ ہدایت دینا ہے اور نہ ہی ٓپ کو نتیجے کو پراوہ کرنا ہے آپ کو تو بس حکم اذاں ہے
وماعلینا الالبلاغ

اپنے آ پ کو گھر کو معاشرے کو محلے کو خاندان کو سدھارنا ہے آئیں۔ہم خود سے شروع کریں اور اپنے عمل اور کردار سے خود میں پھر گھر میں تبدیلی لانے کی کوشش کریں-

صبر اور اعلٰی ظرفی کے ساتھ کلا م ا للہ کی حکمت کے ساتھ پیار اور محبت کے ساتھ مگر تواتر سے مسلسل عملی زندگی میں ہم ہر خطبہ جمعہ میں قرآن کریم کی یہ آیت مبارکہ سماعت کرتے ہیں

سورۃ النحل آیت ۹۰ مفہوم:۔ اللہ تم کو انصاف اور احسان کرنے کا رشتہ داروں کی مدد کرنے اور نامعقول کاموں سے سرکشی سے منع کرتا ہے تمہیں نصیحت کرتا ہے تاکہ تم یاد رکھو۔ َ َ

یہ کتاب انقلاب ہے اسے کتاب ثواب بنایا ہوا ہے آ ج سے اگرعملی طور پر اس آیت مبارکہ کو خود پر لاگو فرمائیں-

اس پر عمل کریں یہ آپکے گھر ،محلے۔ معاشرے، ملک ، اقوام عالم تک آپ کی راہنمائی کرتی ہوئی تمام انسانوں کو مربوط کردے گی-

سورۃ آل عمران آیت نمبر ۱۳۹ مفہوم:۔ اگر تم ایمان دار رہے تو دنیا میں سر بلند رہوگے۔
Asif sheikhani
About the Author: Asif sheikhani Read More Articles by Asif sheikhani: 16 Articles with 14356 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.