معاملات و مداخلت

اگر آپ چاہتے ہیں کہ کوئی آپ پر بات نہ کرے تو پہلے آپ کو خود دوسروں پر بات کرنے کی عادت ترک کرنا ہوگی جس طرح دوسروں کی بات پر آپ ردعمل ظاہر کرتے ہیں اسی طرح دوسرے بھی آپ کی بات پر ردعمل کے اظہار کا حق رکھتے ہیں جب آپ خود دوسروں سے اس بات کے متقاضی ہیں کہ کوئی آپ کے ذاتی معاملات میں مداخلت نہ کرے تو پھر آپ کو خود بھی اپنے آپ کو اپنے معاملات تک محدود رکھنے کی عادت اختیار کرنی چاہیے دوسروں کی بابت بھی ویسا ہی سوچیں جیسا اپنے لئے سوچتے ہیں تب ہی آپ معاشرے میں اپنے اور دوسروں کے معاملات میں بہتری پیدا کر سکتے ہیں اور کسی حد تک فساد کی پریشانی سے خود کو اور دوسروں کو محفوظ رکھ سکتے ہیں اپنا اور دوسروں کا خیال رکھ سکتے ہیں لیکن اس کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ اچھے برے معاملات میں حسب تقاضہ بات چیت کے عمل کو ہی ترک کردیا جائے اور امر بالمعروف و نہی عن المنکر کا راستہ بھی اختیار نہ کیا جائے اچھائی کے فروغ کی سعی ترک کردیں یا برائی کے خاتمے کی تدبیر کرنا چھوڑ دیں قرآنی تعلیمات کی روشنی میں اپنے معاملات کو توازن سے نبھانے کی کوشش کرتے رہیں اسی میں آپ کی دنیوی و آخروی کامیابی پوشیدہ ہے دنیا جہاں کے علم ضرور حاصل کریں لیکن جس علم کو حاصل کرنے کا حق ہے اس علم کو ضرور اپنے حق کے ساتھ حاصل کریں یہ علم آپ کو صرف اللہ کے پاک کلام قران مجید کے مطالعے سے ہی حاصل ہو سکتا ہے یہ دنیا کی وہ کتاب ہے جس میں دیگر علوم کے حصول کی بنیاد پوشیدہ ہےاور اسی میں ہماری آپ کی اور سب کی بھلائی ہے اللہ ہماریے دل قران کریم کے علوم کی روشنی سے منور فرمائے آمین
uzma ahmad
About the Author: uzma ahmad Read More Articles by uzma ahmad: 265 Articles with 461145 views Pakistani Muslim
.. View More