امن کے خواہاں ظالم ظلم کرنے سے پہلے سوچ لیا کریں یہ ممکن نہیں کہ ظلم رہے
اور امن بھی ہو دنیا میں فتنہ و فساد اور ظلم کی بنیاد صرف اور صرف ظلم ہے
صاحب اختیار اپنے اقتدار کے نشے میں یہ بھول جاتے ہیں کہ ہر عروج کو زوال
ہے اور یہ بھول ہی ان کو مائل بہ ظلم رکھتی ہے اے ظالمو اگر دنیا میں امن
چاہتے ہو تو ظلم کا راستہ ترک کردو اس وقت سے پہلے کہ جب کوئی مظلوم اپنا
مقدمہ اس عدالت میں پیش کر دے جہاں کسی کی درخواست مسترد نہیں ہوتی اور جس
عدالت میں سب کے لئے یکساں انصاف ہے ڈرو اس دن سے جس دن کسی مظلوم نے اپنا
مقدمہ اس عدالت میں پیش کر دیا تو کوئی ظالم قہر الٰہی اور ہلاکت و تباہی
سے نہ بچ سکے گا ظلم رہے اور امن بھی ہو تم ہی کہو کیا ممکن ہے سو ظلم کو
ترک کرو تاکہ امن ہو نفرتیں ختم ہوں محبت عام ہو اسے ختم کرو جو ختم ہونا
چاہئے اور اسے بحال کرو جسے قائم رہنا چاہئے ظلم کا راستہ ترک کردو تاکہ
دنیا سے فتنہ و فساد کا خاتمہ ہو اور دنیا میں ہر سمت امن و محبت کا رشتہ
استوار ہو اللہ تبارک و تعالٰی ہم سب کو قرانی علوم پر عمل کی توفیق عنایت
فرمائے کہ ہم دنیا سے ظلم کا خاتمہ کرسکیں اور دنیا میں امن و محبت قائم کر
سکیں آمین |