قابل تعظیم

قابل تعظیم وہی لوگ ہوتے ہیں جو دوسروں کو قابل تعظیم سمجھتے ہیں اگر آپ چاہتے ہیں کہ دوسرے آپ کی عزت کریں تو پہلے آپ خود دوسروں کی عزت کرنا سیکھیں ہم جو کرتے ہیں سو پاتے ہیں چونکہ یہ دنیا دارالعمل ہے یہاں بہت سے اعمال ایسے ہیں کہ جن کے نتائج اس دنیا میں ہی سامنے آجاتے ہیں ان میں سے باہم عزت و تکریم کا معاملہ بھی ایسا ہی ایک عمل ہے کہ جو ہمیں اسی دنیا میں اپنے بدل کی صورت دکھا دیتا ہے سو دوسروں کو ایسا ہی قابل قدر و تعظیم سمجھیں جیسا کہ آپ اپنے آپ کو سمجھتے ہیں ہم اس چھوٹے سےعمل کے ذریعے اپنے معاشرے میں باہمی محبت کو فروغ دے سکتے ہیں جو رفتہ رفتہ ہمارے معاشرے میں امن و سلامتی اور اخوت و مساوات جیسی اعلٰی اخلاقی اقدار کے قیام کا باعث بن سکتی ہے ذرا سوچیں اور اس نکتے پر عمل کریں آپ معاشرے میں اس خوشگوار تبدیلی کو خود محسوس کریں گے اپنی تعظیم کا خیال رکھیں اپنے بھائیوں کی تعظیم کریں تاکہ آپ کا معاشرہ دنیا بھر میں قابل تعظیم معاشرت کی مثال بن کر سامنے آئے
uzma ahmad
About the Author: uzma ahmad Read More Articles by uzma ahmad: 265 Articles with 488634 views Pakistani Muslim
.. View More