میری ڈائری
بروز پیر ۱۵ اکتوبر ۲۰۱۲
ایک زمانہ تھا پی ٹی وی کے ڈرامے بہت پسند کئے جاتے تھے اب یہ ڈرامے دکھانے
کا کام ہماری حکومت نے سنبھال لیا ہے - معلوم نہیں اس ملک کی عوام کو
ڈراموں سے اتنا شغف کیوں ہے اب چاہے ڈرامہ سیاسی ہو یا غیر سیاسی دیکھتی
ضرور ہے اور مزا بھی لیتی ہے چاہے اس ڈرامے سے ان کا اپنا بیڑہ غرق کیوں نہ
ہوجائے۔ ایسا لگتا ہے یہ قوم ڈراموں کو ترسی ہوئی ہے - حکومت ہر روز ایک
نیا ڈرامہ بنا کر عوام کو محظوظ کرتی ہے شاید اسی بنا پر حکومت کو یقین ہے
کہ اگلا الیکشن بھی وہی جیتے گی-
آپ بھی ٹی وی پہ بہت دنوں سے حکومت کا تیار کردہ نیا ڈرامہ ملالہ کا ملال
دیکھ رہے ہوں گے کچھ لوگ تو اس ڈرامے کا آخیر بھی بتا چکے اور کچھ لوگ
ابھی شاید کچھ نیا ہوجائے کے انتظار میں منتظر فردا ہیں
بہر حال ہر ڈرامے کا ایک آخیر ہوتا ہے اس ڈرامے کا بھی ہے اور اس ڈرامے کا
آخیر اس کے سوا کچھ نظر نہیں آتا کہ ایک ملالہ کی خاطروزیرستان کی نہ
جانے کتنی عافیہ صدیقیوں کو موت کے گھاٹ اترنا پڑے گا۔۔۔۔ |