حدیث نمبر 1
حدثنا عبد الله بن مسلمة بن قعنب القعنبي، ثنا عبد العزيز، - يعني ابن محمد
- عن محمد، - يعني ابن عمرو - عن أبي سلمة، عن المغيرة بن شعبة، أن النبي
صلى الله عليه وسلم كان إذا ذهب المذهب أبعد
ابوسلمہ نے حضرت مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی ہے کہ نبی کریم
صلی اللہ علیہ وسلم جب قضائے حاجت کے لیے جاتے تو بہت دور چلے جاتے ۔
حدیث نمبر 2
حدثنا مسدد بن مسرهد، ثنا عيسى بن يونس، ثنا إسماعيل بن عبد الملك، عن أبي
الزبير، عن جابر بن عبد الله، أن النبي صلى الله عليه وسلم كان إذا أراد
البراز انطلق حتى لا يراه أحد
ابوالزبیر نے حضرت جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہماسے روایت کی ہے کہ نبی
کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب قضائے حاجت کا ارادہ فرماتے تو اتنی دور چلے
جاتے کہ کسی کو نظر نہ آتے ۔
ف: کھلی جگہ ہوتو لوگوں یا آبادی سے دور جانا ستر پوشی کے باعث غیرت ایمانی
کا تقاضہ ہے کیونکہ الحیاء شعبۃ من الایمان یعنی حیا ایمان کا حصہ ہے بخاری
۔ واللہ تعالی اعلم |