ممبر صوبائی اسمبلی سید عاقل شاہ پر جعلی ڈگری کیس

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پشاور کے عوامی نیشنل پارٹی سے تعلق رکھنے والے ممبر صوبائی اسمبلی سید عاقل شاہ پر جعلی ڈگری کیس میں فرد جرم عائد کردی-

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شیبر خان کی عدالت میں صوبائی وزیر کھیل سید عاقل شاہ کی جعلی ڈگری کیس کی سماعت ہوئی عدالت میں سید عاقل شاہ کی طرف سے عبدالطیف آفریدی ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے انہوں نے سید عاقل شاہ کی طرف سے حلف نامہ جمع کروادیا جس میں انہوں نے موقف اپنایا کہ انہوں نے امریکن انٹرنیشنل کالج لاہور سے بی بی اے کی ڈگری لی ہے اور ان کے خلاف کیس بھی سینئر سول جج لاہور کی عدالت میں زیر سماعت ہے جس کی بناء پر پشاور میں کیس کی سماعت روک دی جائے الیکشن کمیشن خیبر پختونخواہ سے سید غفران اللہ شاہ ایڈووکیٹ پیش ہوئے جنہوں نے عدالت عالیہ میں سید عاقل شاہ کے خلاف کیس میں عدالت کو کاغذات پیش کئے الیکشن کمیشن کے مطابق نامزدگی کے وقت سید عاقل شاہ نے پنجاب یونیورسٹی کی بی اے کی ڈگری پیش کی تھی جو بعد ازاں جعلی ثابت ہوئی اور سید عاقل شاہ نے نیو پورٹ انسٹی ٹیوٹ آف کمیونیکشن کراچی کی بی اے کی ڈگری پیش کی جسے ایچ ای سی نے جعلی قرا ر دیا اور اب انہوں نے امریکن انٹرنیشنل کالج لاہور کی بی بی اے کی ڈگری بھجوا دی ہے تاہم یہ کالج بھی ایچ ای سی کیساتھ رجسٹرڈ نہیں جس پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شیبر خان نے سید عاقل شاہ پر فرد جرم عائد کردیا سید عاقل شاہ کے وکیل عبدالطیف آفریدی نے عدالت کو بتایا کہ صوبائی وزیر کھیل پانچ نومبر سے تیرہ نومبر تک برطانیہ جارہے ہیں اس لئے کیس کی سماعت 15نومبر تک ملتوی کردی گئی-

اے این پی سے تعلق رکھنے والے صوبائی وزیر کھیل سید عاقل شاہ کو جرم ثابت ہونے پر چھ سے سات سال کی قید کی سزا ہوسکتی ہے الیکشن کمیشن کی طرف سے بھجوائے جانیوالے جعلی ڈگری کیس میں سید عاقل شاہ پر فرد جرم عائد کئے جانے کے بعد کیس کی سماعت 15 نومبر تک ملتوی کردی گئی تاہم قانونی ماہرین کے مطابق ان پر 94/2 پیپلز ایکٹ اور78/3/D کے سیکشن 82/94 سمیت پی پی سی کے سیکشن 199/200/471 کے تحت جعل سازی کا مقدمہ چلایا جاسکتا ہے جس میں سزا چھ سے سات سال قید اور عمر بھر کیلئے نااہلی شامل ہیں-

سید عاقل شاہ کی کیس کی سماعت کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شیبر خان کی عدالت میں صوبائی وزیر کھیل سید عاقل شاہ کی پیشی کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے جبکہ ان کو سپورٹ کرنے کیلئے افغان سنز کے مالک سمیت پی ڈی اے کے ڈائریکٹر جنرل قاضی لیئق سمیت اے این پی سے تعلق رکھنے والے سابق نائب ناظمین بھی عدالت میں موجود تھے-
Musarrat Ullah Jan
About the Author: Musarrat Ullah Jan Read More Articles by Musarrat Ullah Jan: 591 Articles with 434370 views 47 year old working journalist from peshawar , first SAARC scholar of kp , attached with National & international media. as photojournalist , writer ,.. View More