محرم کے مہینے میں روزہ رکھنا
بہت اچھا ہے اس لیے کہ رمضان کے بعد اس مہینے کے روزہ سب سے بہتر ہے (صحیح
مسلم)
محرم کی دس تاریخ یعنی عاشورہ کا روزہ رکھنے کا اہتمام کرے اس لیے کہ اس دن
روزہ رکھنا بہت اچھا ہے (صحیح بخاری و صحیح مسلم والفظ بخاری)
اور اس لیے بھی کہ یہودی اس دن عید منا تے ہیں لہذا روزہ رکھ کر ان کی
مخالفت کی جا ئے (صحیح مسلم)
یہودی عاشورہ کے دن عید مناتے ہیں اور روزہ بھی رکھتے ہیں لہذا ان کی مذید
مخالفت اسطرح کی جائے کہ دس تاریخ کے ساتھ نویں تاریخ کا بھی روزہ رکھا
جائے (صحیح مسلم عبدالزاق جلد٤ صفھ ٢٨٧ و سند صحیح)
عاشورہ کا روزہ رکھنے سے سال گزشتہ کے گناہ معاف ہو جا تے ہیں (صحیح مسلم
باب استجاب صیام ثالاثہ ایام من کل شھر)
محرم کو الله کا مہینہ کہہ کر اس کی فضیلت کی طرف اشارہ فرمایا ہے ۔لہذا
محرم کے مہینے میں خوشی وغیرہ کے تمام کام کیے جا سکتے ہیں (صحیح مسلم کتاب
الصیام)
محرم کا مہینہ حرمت والا مہینہ ہے اس مہینے کا احترام کرے اس مہینے میں جنگ
نہ کرے(صحیح بخاری کتاب التفسیر)
نوٹ :
مندرجہ بالا باتوں کے علاوہ محرم میں جو کچھ کیا جاتا ہے وہ سب بے ثبوت ہے
خواہ یکم محرم کو ہو یا دس محرم کو یا عشرہ محرم میں یا پورے ماہ محرم میں
دس تاریخ کو توسیع طعام کی کو ئی روایت نہیں۔جیسے حلیم وغیرہ پکانہ اور
غیرلله کی نذرونیاز وغیرہ سب حرام ہے۔ |