اے میرے ہم وطنوں

اسلام و علیکم اے میرے ہم وطنوں آپ سب کیسے ہیں آباد ہیں آزاد ہیں خوش باش ہیں ذرا سوچو تو سہی کیا ہم ایسی زندگی گزار رہے ہیں جیسی گزارنی چاہیے یا محض اپنا وقت گزار رہے ہیں انسانیت کا اور زندگی کا حق ادا کر رہے ہیں یا نہیں کیا ہماری زندگیوں میں وہ تمام خوبصورتیاں ہیں جو زندگی کا خاصہ ہیں ذرا سوچیں اور سوچ کر بتائیں جواب اثبات میں ہے یا نفی میں؟ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔کیا نہیں۔------ کیوں آخر کیوں نہیں اس لئے کہ ہم نے ایسا چاہا ہی نہیں یہ مگر یہ کیسے ممکن ہے کہ کوئی ایسی زندگی نہ چاہے جس میں امن خوشی اور محبت نہ ہو کوئی ذی ہوش ایسا چاہ ہی نہیں سکتا کہ اس کی زندگی میں ہی تمام آسائشیں آرام اور خوشیاں نہ ہوں اور انسان جو کچھ چاہتا ہے اللہ رب العزت اسے ضرور عنایت فرماتا ہے تو پھر کیوں ہم لوگ اپنی چاہتوں سے محروم ہو رہے ہیں یہ ہمیں خود سوچنا ہے اللہ کی عنایات انسان پر ان گنت ہیں بے شمار ہیں مگر ہم انسان ہی اپنی غفلت بے عملی اور ناشکری ان عنایات کی قدر کھو دیتے ہیں ہمیں دوسروں کی بجائے اپنے آپ پر غور کرنے کی ضرورت ہے دوسروں کی بجائے اپنے اندر کی خوبیوں اور خامیوں کی جستجو کی ضروت ہے اگر ہم یہ کرنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں تو باآسانی اپنے اندر کی خامیوں کا خاتمہ کر سکتے ہیں اور اپنی صلاحیتوں سے آگاہی کے بعد ان کی مدد سے وہ سب کچھ حاصل کر سکتے ہیں جو ہم حاصل کرنا چاہتے ہیں اور جو ہمارا یعنی انسان کا حق ہے اللہ تعالٰی ہمیں خود آگاہی نصیب فرمائے درست سمت پر ہماری رہنمائی فرمائے اور انسان کو ہر وہ خوشی عنایت فرمائے جو انسان کا حق ہے انسان کو اپنے حقوق کے تحفظ کے ساتھ ساتھ اپنے فرائض کو ذمہ داری سے نبھانے کے قابل بنائے تاکہ کسی کو کسی سے کوئی شکایت نہ رہے دنیا حسین پر امن اور محبت کی جنت بن جائے
uzma ahmad
About the Author: uzma ahmad Read More Articles by uzma ahmad: 265 Articles with 455766 views Pakistani Muslim
.. View More