اک شخص سارے شہر کو ویراں کر گیا
پروفیسر غفور احمد انتقال کرگئے
ابھی چند لمحے قبل کراچی سے برادرم نورالواحد جدون نے بتایا کہ جناب
پروفیسر غفور احمد انتقال کرگئے ۔۔۔یہ اندوہناک خبر سن کر میں کافی دیر تو
سکتے کے عالم میں رہا یقین او ر بے یقینی کی اس کیفیت میں دیگراحباب سے
کنفرم کیا تو معلوم ہوا یہ سانحہ رونما ہو چکا تو بے اختیار آنسو نکلے اور
ہچکی سی بندھ گئی۔
مجھے یاد نہیں شاید کسی مجلس میں پروفیسر صاحب سے ملاقات ہو ئی ہو لیکن ان
کے بارے میں جتنا پڑھا اور سنا تھا اس کے اثرات اتنے گہرے تھے کہ ان کی
مسحور کن شخصیت میرے دل پر نقش تھی ۔پروفیسر صاحب کی اسلامی تحریک کے لئے
خدمات گنوانے بیٹھیں تو شاید کئی کتابیں لکھنی پڑیں اگر مجھے دو الفاظ میں
ان کے حوالے سے کچھ کہنا ہو تو بس یہی کہ ۔۔۔’’ خون کے پیاسے دشمن بھی
انھیں پیر مانتے تھے ‘‘۔۔۔
کراچی کے حالات کے پیش نظر بارہا تحریک اسلامی کے اکابر نے ان سے کہاکہ
اپنے ساتھ گارڈ رکھیں لیکن اس مرد قلند ر کی شان ہی عجب تھی۔ میں اس وقت ان
کے بارے میں بہت کچھ لکھنا چاہتا ہو ں لیکن میں خود پر قابونہیں رکھ پارہا
بس اتنا کہوں گا ۔
بچھڑا کچھ اس ادا سے کہ رت ہی بد ل گئی
اک شخص سارے شہر کو ویراں کرگیا |