درود شریف اور شاعر مشرق علامہ اقبال

درود شریف کی برکت سے پریشانی دور
علامہ ابن عابدین شامی نے مفتی دمشق علامہ حامد قنویرحمتہ اللہ علیہ سے نقل کیا ہے کہ درود شریف حادثات اور شدائد کے وقت مجرب و تریاق ہے کہ ایک مرتبہ وزراءدمشق نے ارادہ کیا ان سے باز پرس سخت کی جائے تو انہوں نے رات بے چینی سے گزاری تو خواب میں حضور انور صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت ہوئی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے درود شریف کے الفاظ سکھائے، جب وہ درود شریف میں نے پڑھا تو اللہ تعالیٰ نے درود کی برکت سے تنگیاں دور فرما دیں اور ایک حادثہ میں پڑا تو اللہ رب العزت نے فضل فرما دیا کہ درود شریف حل مراد میں اکسیر اعظم ہے۔

حکیم الامت بننے کا نسخہ
ڈاکٹر عبد المجید ملک نے علامہ محمد اقبال سے دریافت کیا کہ آپ حکیم الامت کیسے بنے؟ تو علامہ اقبال نے بلا توقف فرمایا یہ تو کوئی مشکل نہیں، آپ چاہیں تو آپ بھی حکیم الامت بن سکتے ہیں۔ ملک صاحب نے استعجاب سے پوچھا وہ کیسے؟ تو علامہ اقبال نے فرمایا میں نے گن کر ایک کروڑ مرتبہ درود شریف پڑھا ہے، اگر آپ بھی اس نسخہ پر عمل کریں تو آپ بھی حکیم الامت بن سکتے ہیں۔

درود کے خصوصی فضائل اور دینی دنیاوی برکات و ثمرات
علامہ شمس الدین سخاوی رحمتہ اللہ علیہ نے القول البدیع میں اولاً اجمالاً خصوصی فضائل و دینی دنیاوی برکات و ثمرات کو بیان کیا ہے پھر ان کو تفصیلاً احادیث کی روشنی سے ثابت کیا ہے، اسی طرح محدث بھوپائی رحمتہ اللہ علیہ نے نزل الابرار میں درود شریف کے خصوصی برکت و فوائد کو ذکر کیا ہے اور جس سے راوہ کی روایت سے وہ ثابت کرتے ہیں۔ اس کی طرف اجمالاً اشارہ کیا ہے۔ ذیل میں ہم درود شریف کے خصوصی فضائل و برکات کو اجمالاً ذکر کرتے ہیں جس سے اندازہ ہو گا کہ درود شریف میں کیسی عظیم و اہم فضیلتوںںاوربرکات و فوائد شامل ہے جس سے اس بات کی ترغیب ہوتی ہے کہ ہر مومن درود پاک کا کثرت سے ورد رکھے۔
Jaleel Ahmed
About the Author: Jaleel Ahmed Read More Articles by Jaleel Ahmed: 383 Articles with 1217802 views Mien aik baat clear karna chahta hoon k mery zeyata tar article Ubqari.org se hoty hain mera Ubqari se koi barayrast koi taluk nahi. Ubqari se baray r.. View More