اولیاءکے مستند وظائف و عملیات

دشمن بال بیکا نہ کر سکیں گے
سلطان المشا ئخ حضرت نظام الدین اولیا ء رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا، کہ حضرت حسن بصری رحمتہ اللہ علیہ نے سورئہ مزمل کی تفسیر میں لکھا ہے کہ، جو شخص اس سور ت کا ورد رکھتا ہو، اسے لا کھ دشمن، حاسد، جا دو گر، ظالم اور بد خوا ہ تکلیف پہنچانا چاہیں اس کا بال بیکا نہیں کر سکتے۔ سب مغلو ب ہو جائیں گے۔

قید سے نجا ت
حضرت خوا جہ محبو ب الہٰی قد سرہ، فرماتے ہیں، کہ شیخ سلیمان سمر قندی رحمتہ اللہ علیہ بہت بڑے بزرگ تھے، آپ کو حاکم وقت نے قید کر دیا، اور سر سے پا ﺅں تک آہنی زنجیرو ں میں جکڑ دیا۔ آپ فرماتے ہیں، مجھے سورئہ مزمل یاد آئی، فوراً پڑھنی شروع کی، ابھی ختم بھی نہ کر پا یا تھا کہ تمام ہتھکڑیا ں، بیڑیا ں اور طوق ٹوٹ کر گر پڑے۔

جو رنج و بلا دور نہ ہو تا ہو
اگر کوئی شخص کسی ایسے رنج و بلا میں گر فتا ر ہو، جو کسی طر ح دور نہ ہو تا ہو، تو جمعہ کے روز عصر کی نما ز سے لے کر مغر ب تک کوئی کام نہ کرے۔ فقط ان تین اسما ءکو پڑھتا رہے:
﴾ یَااَللّٰہُ، یَا رَحمٰن، یَا رَحِیمُ ﴿
ضرور بالضرور اس رنج و بلا سے نجا ت پائے گا۔

سورئہ یسیٰن کی خاصیت
امام ناصری رحمتہ اللہ علیہ ( مفسر قرآن ) ایک دفعہ بیما رہو گئے۔ سکتہ ہو گیا۔ متعلقین میت سمجھ کر دفن کر آئے۔ جب رات ہو ئی۔ ہوش آیا ،تو اپنے آپ کو قبر میں دیکھ کر بہت گھبرائے۔ اسی اضطراب کی حالت میں انہیں یا د آیا کہ جو شخص اضطراب کی حالت میں 40 مر تبہ سورئہ یسیٰن پڑھتا ہے، اللہ تعالیٰ اس کو پریشانی سے نجا ت عطا فرما تا ہے۔

چنانچہ انہوں نے سورئہ یسیٰن پڑھنی شروع کی۔ جب پانچ مر تبہ پڑھ چکے، تو قبر کی کشا دگی کے آثار ظاہر ہوئے۔ ایک کفن چور نے کفن کی طمع سے قبر کھودنی شروع کی۔ امام مو صوف کو معلوم ہو گیا، کہ یہ حرکت کفن چور کی ہے۔ سورئہ یسیٰن آہستہ پڑھنے لگے۔ چالیسویں مرتبہ سورئہ یسیٰن پڑھ کر قبر سے باہر نکل آئے۔ کفن چور ما رے ہیبت کے وہیں مر گیا۔ امام مو صوف نے اسی واقعہ کے بعد تفسیر لکھنی شروع کی تھی۔

زندگی خو شی سے گزر ے گی
فرمایا کہ میں نے ایک رات شیخ الاسلام فرید الدین قدس العزیز کو خوا ب میں دیکھا آپ رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا کہ تم ہر روز 9 بار یہ دعا پڑھا کر و۔
﴾ لَا اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ وَحدَہ‘ لَا شَرِیکَ لَہ‘ لَہُ المُلکُ وَلَہُ الحَمدُ وَھُوَ عَلٰی کُلِّ شَئی قَدِ یر﴿
خوا ب سے بیدار ہو تے ہی میں نے اس دعا ء کو اپناورد بنا لیا۔ میں دل میں خیا ل کیا کہ حضرت کے اس فرمان میں ضرور کوئی نہ کوئی را زہو گا۔ بعد ازا ں مشائخ کی کتا بوں میں لکھا دیکھا، کہ جو شخص یہ دعا روزانہ 100 مر تبہ پڑھے گا۔ اس کی زندگی خو شی سے گزرے گی۔ بغیر اسباب بھی خوش رہے گا۔

خوا ص سور ئہ مزمل
حضرت محبو ب الہٰی نو ر اللہ مر قدہ نے فرمایا، جو شخص سورئہ مزمل کو پڑھے گا، اور اپنے پا س لکھ کر رکھے گا، اس پر مصیبت نا زل نہ ہو گی۔ اللہ اور مخلو ق کی نظرمیں ذی عزت ہو گا۔ حق تعالیٰ اس کو اپنا ولی بنا دے گا اور اگر اس سورة کو پڑھ کر پتھر پر دم کر ے گا عجب نہیں وہ سونا بن جا ئے گا۔ ا س کے پڑھنے والے پر زہر اور جا دو کا اثر نہ ہو گا۔ ہر بلا سے محفوظ رہے گا۔ بہتے پانی پرپڑھے گا، تو اللہ کے حکم سے پانی پرکھڑا ہو جائے گا۔ قیدی کی رہا ئی کے لیے پڑھے گا، تو قید سے رہا ہو جائے گا۔

عبقری سے اقتباس
Jaleel Ahmed
About the Author: Jaleel Ahmed Read More Articles by Jaleel Ahmed: 383 Articles with 1223043 views Mien aik baat clear karna chahta hoon k mery zeyata tar article Ubqari.org se hoty hain mera Ubqari se koi barayrast koi taluk nahi. Ubqari se baray r.. View More