رحمت عالم صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم
کی میلاد منانے کی بے شمار فوائد اہل علم نے کتابوں میں تحریرکیاہے ہم یہاں
بخاری شریف کی ایک روایت تحریر کرتے ہیں ۔مشہور دشمن رسول ابولہب جو سرور
کونین صلی اللہ علیہ وسلم کا چچا تھا اس کو آپ کی ولادت کی اتنی خوشی ہوئی
تھی کہ اس نے اپنی وہ لونڈی جس نے اسے مژدہ سنایا تھا فورا آزاد کردیا ۔مروی
ہے کہ جب اس کی لونڈی ثویبہ نے آکر اس کو بتایا کہ تمھارے مرحوم بھائی
عبداللہ (رضی اللہ تعالیٰ عنہ) کے گھر خدا نے فرزند عطافرمایا ہے تو اس
عالم مسرت میں لونڈی سے کہاکہ ’’ جا میں تجھے آزاد کرتا ہوں‘‘۔مرنے کے بعد
حضرت عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے ابو لہب کو خواب میں دیکھا اور پوچھا کہ
جہنم میں تمہارا کیا حال ہے …؟ بولا میں نے ثوبیہ کو جو محمد (ا) کی ولادت
کا مژدہ سن کر آزاد کردیا تھا ۔اس کی وجہ سے دوشنبہ کے دن میرے عذاب میں
تخفیف ہوجاتی ہے ۔ ( بخاری) غور کا مقام ہے کہ ایک کافر حضور رحمت عالم صلی
اﷲ علیہ وآلہ وسلم کی خوشی مناتا ہے تو اس کے عذاب میں تخفیف ہو جاتی ہے
اگر مسلمان حضور نور مجسم صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت کی خوشی میں عید
میلاد النبی کے جلسے اور جلوس قائم کریں تو ان کو کتنا ثواب ملے گا ۔ |