یاد رکھنے لائق باتیں

تمام تعریفیں اللہ عزوجل کے لیے جو ہے رب تمام جہانوں کا۔

حضرت عمرو بن عاص رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک دن خطبہ دیا اور اس میں ارشاد فرمایا کہ “ سن لو اور یاد رکھو کہ دنیا ایک عارضی اور وقتی سودا ہے۔ جو فی الوقت حاضر اور نقد ہے (اور اس کی کوئی قدروقیمت نہیں اس لیے) اس میں ہر نیک و بد کا حصہ ہے اور اس میں سے سب کھاتے ہیں (اگر اس میں نفع ہوتا تو بد کو کوئی حصہ نہیں ملتا)۔

اور یقین کرلو کہ آخرت مقررہ وقت پر آنے والی ہے۔

یہ ایک سچی اٹل حقیقت ہے اور سب کچھ قدرت رکھنے والا شہنشاہ اس میں (لوگوں کے) اعمال کے مطابق جزا اور سزا کا فیصلہ کرے گا۔

یاد رکھو کہ ساری خیر اور خوشگواری اور اس کی تمام اقسام جنت میں ہیں۔

اور سارا دکھ اور شر اس کی تمام اقسام دوزخ میں ہیں۔
پس خبردار (جو کچھ کرو) اللہ سے ڈرتے ہوئے کرو
اور یقین کرو کہ تم اپنے اعمال کے ساتھ اللہ تعالیٰ کے حضور پیش کئے جاؤ گے۔

جس نے زرہ بھر بھی کوئی نیکی کی ہو گی وہ اس کو بھی دیکھ لے گا
اور جس نے زرہ برابر کوئی برائی کی ہوگی وہ اس کو پالے گا“۔

تو میرے بھائیوں جنت کا طلب کرنا اور اسکے لائق کوشش کرنا واجب ہے اور اسی طرح دوزخ سے پناہ طلب کرنا اور اس سے بچنے کے لیے کوشش کرنا بھی واجب ہے۔

ہمیں چاہیے کہ جو کام بھی کریں اللہ سے ڈرتے ہوئے کریں جیسے کسی نے خوب کہا ہے کہ ایمان کی علامات میں سے ہے کہ آپ جو کریں ڈرتے ڈرے کریں اور کرتے کرتے ڈریں۔ یہ ہے میانہ روی کا تقاضہ۔

بس بھائی اللہ سے دعائیں مانگتے رہو، کیونکہ ممکن اور نا ممکن تو ہماری سوچ و فکر میں ہے مگر اللہ کے لئے تو کچھ بھی نا ممکن نہیں ہے اور وہ تو ایسا سخی ہے ہے کہ مانگنے سے خوش ہوتا ہے اور عطا کرنے کے لیے تیار رہتا ہے شرط یہ کہ کوئی مانگے اور یقین و دل سے مانگے۔

اللہ ہمارے حال پر رحم فرمائے اور ہمارے ساتھ درگزر کا معاملہ فرمائے آمین
M. Furqan Hanif
About the Author: M. Furqan Hanif Read More Articles by M. Furqan Hanif: 448 Articles with 532532 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.