نکات

جب کوئی آپ سے ناحق بدگمان ہونے لگے تو اس سے اتنی دور چلے جائیں کہ اس کے گمان میں بھی نہ ہو چونکہ بدگمان صفائی دینے پر بھی آپ سے بدگمان ہی رہتا ہے اگرچہ ناراض نہ رہے

زندگی میں سب سے زیادہ مشکلات کا سامنا اس شخص کو رہتا ہے جو انتہائی سخت مزاج ہو اپنی زندگی میں آسانیاں اور نرمی چاہتے ہیں تو اپنے مزاج کی سختی کو نرم کیجئے

اصول پرستی اور تکبر میں بہت فرق ہے اپنے تکبر کو اصول کہہ دینے سے آپ بااصول نہیں بن سکتے بلکہ متکبر ہی کہلائیں گے اور تکبر انسان کو محض پستی کی طرف لے جاتا ہے سو اس لئے تکبر سے بچیں اور اپنا اقبال قائم رکھیں ہوئے

موت تو نہ چاہتے ہوئے بھی آ جائے گی مگر زندگی ایک بار ختم ہو جائے تو دوبارہ نہیں ملتی اسلیے بہتر ہے کہ موت کے خوف سے جینا چھوڑ موت کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر جینا سیکھ لیا جائے

کسی کو ناحق دھوکہ دینے دوسروں کی خامیوں پر تبصرہ کرنے سے بہتر ہے کے خوبیوں کا تذکرہ کیا جائے تاکہ خوبیوں کو فروغ حاصل ہو اور خامیاں رفتہ رفتہ ختم ہوتی جائیں
uzma ahmad
About the Author: uzma ahmad Read More Articles by uzma ahmad: 265 Articles with 488835 views Pakistani Muslim
.. View More