میلاد منانے کے بعد

گو کہ میرے آج کے کالم کا تعلق ١ ٢ بارہ ربیع الاول یا میلاد کے حوالے سے نہیں لیکن ان سے جڑا ضرور ہے- وہ کیسے ؟ تو ملاحظہ فرمائیں .کراچی سمیت پاکستان کے مختلف علاقوں میں ایک مکتبہ فکر کے لوگ ہر سال بارہ ربیع الاول کو جشن عید میلاد النبی صلی علیہ وسلم مناتے ہیں جس کے وہ لوگ کئی دن پہلے سے تیاریاں شروع کرتے ہیں دیگر تیاریوں اور چراغاں کے انتظامات کے ساتھ ساتھ بڑے پیمانے پر بینرز ، پینافلیکس ،پمفلٹ بڑے بڑے جھنڈے اور چھوٹی چھوٹی جھنڈیاں تیار کرواکر انہیں مختلف شاہراہوں ، چوراہوں ، گلی محلوں میں آویزاں اور سائیکل ، موٹر سائیکل سمیت دیگر گاڑیوں پر لہرا دئیں جا تے ہیں اور جب بارہ ربیع الاول کا دن آتا ہے تو یہ سلسلہ اپنے عروج پر ہوتا ہے - دنیا کے دیگر حصوں کی طرح پاکستان میں بھی عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے منانے یا نہ منانے کے حوالے اختلاف پایا جاتا ہے اور یہ اختلاف کسی ذاتی بغض و عناد کی وجہ سے نہیں بلکہ خالص علمی اور شرعی وجہ سے ہے اس لیے وہ طبقہ جو عید میلاد النبی صلی علیہ والہ وسلم کے منانے کے حق میں نہیں وہ مختلف شرعی دلائل سے اس کی نفی کرتے ہیں جس کے جواب میں دوسرا فریق یہ نعرہ لگاتا نظر آتا ہے کہ ''جہاں میں ابلیس کے سوا سبھی تو خوشیاں منارھے ہیں ؛؛لہذا وہ طبقہ جو اس کو درست اور لازمی سمجھتا ہے انکی کی طرف سے بھرپور تیاریاں کرنا کوئی انہونی بات نہیں ،لیکن ایک بات ایسی ضرور ہے جو کہ افسوسناک ہونے کے ساتھ ساتھ فوری توجہ طلب بھی ہے -

جسے کہ اوپر عرض کرچکا ہوں کہ بارہ ربیع الاول کو اس مکتبہ فکر کی تمام تیاریاں اپنی عروج پر ہوتی ہیں اور انکے زیر اثر علاقوں کے سڑکوں ،دیواروں ،ٹیلیفون اور بجلی کے کھمبوں کے علاوہ چھوٹی چھوٹی گلیاں جھنڈوں اور بینرز وغیرہ سے بھری ہوئی ہوتی ہے اور ان پر اللہ تعالی اور نبی مہربان محسن انسانیت رحمت العلمین جناب محمد رسول اللہ کے اسمائے گرامی پرنٹ ہوتے ہیںچونکہ بارہ تاریخ گزر جانے کے بعد ان تمام بابرکت ناموں والے جھنڈے اور بینرز وغیرہ کے اتارنے کا معقول انتظام نہ ہونے کے با عث وہ یونہی رہ جاتے ہیں ، اور چند دن گزرنے کے بعد وہ ہوا سے اڑ کر نہ صرف کچرا کنڈیوں اور گندے نالوں کی نظر ہوجاتے ہیں بلکہ یہ خدشہ بھی پیدا ہوجاتا ہے کہ کہیں وہ ہمارے پیروں کے نیچے نہ آجاتے ،اسی لیے میرا یہ مخلصانہ گزارش ہے میلاد مصطفی منانے والوں کو بالخوصو ص اور ان تمام دینی اور سیاسی جما عتوں کہ جنکے بینرز اور جھنڈوں وغیرہ میں اللہ پاک یا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اسم مبارک موجود ہوان کوبا العو م کہ مطلوبہ مقاصد حاصل ہونے کے بعد بابرکت اور قابل عزت ناموں والی بینرز ،پوسٹرز اور جھنڈوں وغیرہ کی حرمت اور تقدس کو یقینی بنائیں -الله پاک ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔
Saeed ullah Saeed
About the Author: Saeed ullah Saeed Read More Articles by Saeed ullah Saeed: 112 Articles with 105526 views سعیداللہ سعید کا تعلق ضلع بٹگرام کے گاوں سکرگاہ بالا سے ہے۔ موصوف اردو کالم نگار ہے اور پشتو میں شاعری بھی کرتے ہیں۔ مختلف قومی اخبارات اور نیوز ویب س.. View More