کافروں اور اللہ کے نافرمانوں کے ساتھ رہنے کی ممانعت

رسول ﷺ نے فرمایا: میں ہر اُس مسلمان سے بری ہوں جو مشرکین کے درمیان رہائش رکھے- صحابہ نے دریافت فرمایا: اے اللہ کے رسول ﷺ کیوں؟ آپﷺ نے فرمایا: مسلمان اور مشرک ایک دوسرے کی آگ نہ دیکھیں- (رواہ ابو داود و الترمذی بسند صحیح)

حضرت جرید بن عبداللہ البجلی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے رسولﷺ نے فرمایا: جس نے مشرکین کے ساتھ رہائش اختیار کی وہ زمہ سے بری ہے۔ (رواہ الطبرانی2261 و البیھقی17568)

حضرت سمرہ ابن جندب رضی اللہ عنہ نے فرمایا: رسول ﷺ نے فرمایا: جس نے کافر کے ساتھ اختلاط کیا اور کافروں کے ملک میں سکونت اختیار کی بیشک وہ انہی جیسا ہے۔ (رواہ ابو داودبسندصحیح رقم 2787 و الطبرانی 7023 و الدیلمی 5756)

حضرت سمرہ ابن جندب رضی اللہ عنہ نے رسول ﷺ سے روایت کی ہے آپﷺ نے فرمایا: تم کافرں کے ساتھ سکونت اختیارنہ کرو اور نہ انکے ساتھ اختلاط کرو، سو جس نےان کے ساتھ سکونت اختیار کی یا انکے ساتھ اختلاط کیا تو وہ ہم میں سے نہیں ہے۔ (امام حاکم ؒ نے اس کو روایت کیا ہے اور اسکو بخاری کی شرط پر صحیح کہا ہے۔ نیز اسکو طبرانیؒ ، بیہقی اور امام تزمذیؒ نے بھی روایت کیا ہے)

کافروں کے ملک میں رہائش (امیگریشن )کے لئے بے چین مسلمانوں غور سے پڑھو اور اپنے انجام سے ڈرو !!!!!
Malik Asadullah
About the Author: Malik Asadullah Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.