اللہ تعالیٰ نے حضرت موسیٰ علیہ
السلام سے ارشاد فرمایا کہ میں نے چھ چیزیں چھ چیزوں میں رکھ دی ہیں لیکن لوگ
انہیں غیر محل میں تلاش کرتے ہیں بھلا وہ کیسے پائیں گے؟
1۔ علم کو میں نے بھوک اور فکر میں چھپا رکھا ہے مگر لوگ اسے امیری میں تلاش
کرتے ہیں ۔ ۔ ۔ ۔ بھلا وہ کیسے پائیں گے؟
2۔ راحت کو میں نے جنت میں چھپا رکھا ہے مگر لوگ اسے دنیا میں تلاش کرتے ہیں ۔
۔ ۔ ۔ بھلا وہ کیسے پائیں گے؟
3۔ عزت کو میں نے شب بیداری میں چھپا رکھا ہے مگر لوگ اسے سلاطین کے درباروں
میں تلاش کرتے ہیں ۔ ۔ ۔ ۔ بھلا وہ کیسے پائیں گے؟
4۔ بلندی کو میں نے تواضع اور انکساری میں چھپا رکھا ہے مگر لوگ تکبر میں تلاش
کرتے ہیں ۔ ۔ ۔ ۔ بھلا وہ کیسے پائیں گے؟
5۔ دعا کی قبولیت کو میں نے حلال میں چھپا رکھا ہے مگر لوگ لقمہ حرام میں تلاش
کرتے ہیں ۔ ۔ ۔ ۔ بھلا وہ کیسے پائیں گے؟
6۔ تونگری کو میں نے قناعت میں چھپا رکھا ہے مگر لوگ اسے حرص میں تلاش کرتے ہیں
۔ ۔ ۔ ۔ بھلا وہ کیسے پائیں گے؟ |