قرآن کے ساتھ ھمارا مذاق ایک حقیقت

بچہ: دادی امّاں! یہ کیسی کتاب ھے جو کئی مہینوں سے پڑھ رھے ھو لیکن ختم نہیں ھوتا؟
دادی امّاں: یہ قران ھے میرے لال۔ ختم ھو گئی تھی لیکن میں دوبارہ پڑھ رھی ھوں-
بچہ: امتحان ھے کیا اور کب ھے؟
دادی امّاں: مسکراتے ھوۓ۔ جی ہاں، چند سالوں میں۔
بچہ: اس کتاب کا سمجھنا بہت مشکل ھے؟
دادی امّاں: نہیں۔
بچہ: تو پھر بار بار کیوں پڑھتی ھو؟
دادی امّاں: مجھے اس میں لکھے ھوۓ داستانیں (کہانیاں) بہت پسند ھے۔
بچہ: دادی اماں کیا ان کہانیوں کا آپ سے امتحان لیا جاۓ گا؟
دادی امّاں: نہیں! یہ اللہ کی کتاب ھے اور میں اس کے ساتھ دعا کر رہتی ھوں-
بچہ: دادی آپ کہانیوں کے کتاب کے ساتھ دعا کرتے ھو؟
دادی امّاں: میرے پیارے! یہ اللہ کی کتاب ھے اور اس کتاب میں اللہ کے بارے میں لکھا گیا ھے۔
بچہ: اللہ کی کتاب کا کیا مطلب ھے؟
دادی امّاں: یعنی ایسی کتاب جس میں اللہ نے اپنی ساری باتیں اپنے پیغمبر کو بتایا تا کہ ھمیں بتایا جاۓ۔
بچہ: خدا خود ھمیں کیوں نہیں بتاتا؟
دادی امّاں: خدا تو باتیں نہیں کرتا بیٹے۔
بچہ: پھر اپنے پیغمبر کے ساتھ کس طرح باتیں کرتا ھے؟
دادی امّاں: اس سے بھی نہیں کرتا۔ اس پر وحّی بھیجتا ھے۔
بچہ: وحّی کیا ھوتی ھے دادی؟
دادی امّاں: خدا کے دستور ھے جو ایک فرشتے کے زریعے پیغمبر سے کہا جاتا ھے۔
بچہ: لیکن کیا فرشتے بول سکتے ھیں۔؟
دادی امّاں: جی ہاں! صرف خدا کے پیغمبروں کے ساتھ۔
بچہ: کیا میں پیغمبر بن سکتا ھوں؟
دادی امّاں: نہیں!!!!
بچہ: کیوں؟
دادی امّاں: کیونکہ ان کو خداخود پہلے سے منتخب کرتا ھے۔
بچہ: آخر خدا مجھے کیوں انتخاب نہیں کرتا؟
دادی امّاں: کیونکہ خدا اب کوئی پیغبر منتخب نہیں کرتا۔ اس نے اپنی ساری باتیں اپنے آخری نبی کو بتا دی۔
بچہ: آہا!!!!!!! یعنی خدا کو اور کوئی اچھی کہانی یاد نہیں؟
دادی امّاں: جی! اس کتاب میں ان کے بہترین باتیں ھیں۔
بچہ: دادی کیا میں اس کتاب کو دیکھ سکتا ھوں؟
دادی امّاں: جی ہاں، لیکن تمھارا ھاتھ گندا ھے۔ چھونے سے گناہ ھوتا ھے۔ میں خود تمھیں دکھاتی ھوں۔
بچہ: اس میں تو تصویر نہیں ھے؟
دادی امّاں: اس کتاب میں تصویریں نہیں ھوتی۔ بیٹا!
بچہ: دادی! اس کے حروف کیوں ایسے ھے جو میری سمجھ میں نہیں آتے؟
دادی امّاں: بیٹے یہ عربی زبان میں ھے۔
بچہ: مگر آپ کو عربی زیان آتی ھے کیا؟
دادی امّاں: (چند سیکنڈ سکوت کے بعد) نہیں بیٹے!
بچہ: ہاں! اب میں سمجھ گیا کہ آپ اسے اتنے زیادہ کیوں پڑھتے ھو؟
دادی امّاں: ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سکوت ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
H/Dr. Shahzad Shameem
About the Author: H/Dr. Shahzad Shameem Read More Articles by H/Dr. Shahzad Shameem: 242 Articles with 364323 views H/DOCTOR, HERBALIST, NUTRITIONIST, AN EDUCATIONISTS, MOTIVATIONAL TRAINER, SOCIAL WORKER AND WELL WISHER OF PAKISTAN AND MUSLIM UMMAH.

NOW-A-DAYS A
.. View More