ڈرون حملے۔پاکستان کی خود مختاری پرحملہ

وا ئٹ ہاؤس نے اپنا نیا فتوی کل ہی جا ری کیا جس میں اس نے کہا کہ جا سوس ڈرون طیاروں کے ذریعے دشمن اور ان کے ٹھکا نوں پر حملے قا نونی ،اخلا قی اور دانشمندانہ ہیں یہ حملے جا ری رہیں گے جس کا ثبوت ایک بار پھر گز شتہ روز شمالی وزیرستان پر ڈرون حملے کی صورت میں دیا امریکہ گزشتہ کئی سالوں سے متواتر پا کستان کے شما لی علا قوں پر ڈرون حملے کر رہا ہے اس کا دعویٰ ہے کہ ڈرون حملے دہشت گر دی کے خلا ف پکی مصد قہ معلو ما ت پر کیے جا تے ہیں اگر ایسا ہے تو 2010 ءمیں ایک شادی کی تقریب پر میزائل سے حملہ کیا گیا جس سے دولھا سمیت کئی مہمان شہید ہو ئے 18ما رچ جمعرات کی صبح قبا ئل کے مابین پہاڑ کی ملکیت پر ہو نے والے تنا زعہ پر وزیر ستان تحصیل دتہ خیل کے علا قے میں امن جرگہ جا ری تھا کہ امریکی جا سوس طیا رے نے چھ میزائل فا ئر کیے جس سے 45افرد جاں بحق ہو ئے اور80 سے زائد ذخمی ہو ئے مقا می لو گوں کا کہنا تھاکہ ہلا ک ہو نے والے افراد بے گنا ہ تھے ایک طر ف امر یکہ فکر مند ہے سروے کرواتا ہے کہ اسکے خلا ف پا کستا نیوں میں نفر ت دن بدن بڑ ھ رہی ہے دوسر ی جا نب وہ اس نفرت کی سب سے بڑی وجہ کو ختم کر نے کے لیے را ضی نہیں جن لو گوں کے اپنے بے گنا ہ بے مو ت ڈرون حملوں میں ما رے جا رہے ہیں اس کا بدلہ لینے میں ان کے الو احقین بے بسی و مجبور ی میں آخری حد تک جا نے کو تیا ر ہیں ان حملوںسے پا کستان میں دہشت گر دی کے خلاف کا ر وائیاں متا ثر ہو رہی ہیں برسوں سے ڈرون حملے ہما رے سر حدی علا قوں میں روز مرہ کا معمول بن چکے ہے وہ قبا ئلی علا قے جو کبھی پا کستا ن کے شمشیر با زو تھے فخر پا کستا ن کہلا تے تھے ڈرون طیا رون کا ہد ف بنے ہو ئے ہیں ڈرون حملو ں کے خلا ف دفتر خار جہ کی مذ مت اور احتجا ج کا کو ئی اثرنہیں آئی ایس آئی کے سربراہ نے اپنے ہم منصب سے ملا قات کی امر یکی حکام نے ڈرون حملو ں کو روکنے سے معذ رت ظاہر کی ان کا کہنا تھا کہ قبا ئلی علا قوں میں القا عدہ کی مو جو دگی ثابت ہو چکی ہے ۔

بی بی سی کے مطا بق امر یکی سی آئی اے کے اہل کا ر نے کہنا ہے کہ ہم ایسے کسی آپر یشن کو ختم نہیں کر یں گے انھیں امر یکی شہر یوں کا دفا ع کر نا ہے اگر انھیں اپنے شہریوں کے جا ن وما ل کے دفاع کا خیال ہے پاکستا نی اربا ب اختیار کو اپنے عوام کے جا ن ومال کی کیوں فکر نہیں تما م ما ہر سیا سیا ت اس با ت پر متفق ہیں کہ حکو متی ادارہ اپنے شہریوں کے جا ن وما ل عزت وآبرو کی حفا ظت ،امن و عا مہ اور انصاف کی فر اہمی کے لیے بنا یا جا تا ہے عام شہری کو اس با ت کا یقین ہو تا ہے کہ اس کی حفا ظت کا بیڑہ حکو مت کے ہا تھ ہے حکو مت میرا بدلہ لے گی لیکن ! یہ کیسی حکو مت ہے اسکے شہریوں پر میلو ں دور سے طیارے آکر میزا ئل بر ساتے ہیں اور بے خوف و خطر واپس چلے جا تے ہیں ان ڈرون حملوں میں سینکڑ وں پا کستا نی بے گنا ہ ما رے جا چکے ہیں کہیں کسی ذمہ دار نے مذ مت نہیں کی کیا یہ لو گ پا کستا نی نہیں ؟ بس ایک خبر یو ں دے دی جا تی ہے ڈرون حملہ ۰۲ دہشت گر د ہلا ک یہ بتا نا ضروری نہیں سمجھا جا تا کہ ان دہشت گر دوں میںکتنی تعداد خواتین اور بچوں کی تھی اب تک کے شوا ہد بتا تے ہیںکہ ڈرون حملوں پر پا کستا نی حکومت اور سلا متی اداروں کو اعتماد میں لیا گیا تھا لیکن کب کہاں اور کس طرح اٹیک کرنا ہے اسکی اجا زت لینے کی انھیںضرورت نہیں۔

ہم اپنے دیگر اداروں میں جمع خرچ میں لا پروا تو ہیں ہی، اب تک ہم ڈرون حملوں کے بارے میں بھی صیح تحیقات نہیں کر سکے ہیں اس کے لئے بھی ہمیں دوسروں کے اعداد و شمارپر اعٹما د کرنا پڑے گا جینوا (بر طا نیہ ) کے ایک صحا فتی ادارے انوویسٹی گیٹو جر نلزم کی اعدادوشمار کی جانب سے جاری رپوٹ میں ان مارے جا نے والے بد نصیب لو گوں میں 176 بچے شامل ہیں جب کہ عام شہریوں کے ہلاکت کی تعداد 893 ہے حملوں میں زخمی ہو نے والوںکی تعداد 1200 سے 1431ہے امریکہ نے پاکستا نی سر زمین پر 2004ءمیں ڈرون حملے کا آغا زکیا یہ حملے سا بق امریکی صدر جا رج بش ، پاکستا ن کے سابق صدر پر ویز مشرف کے زما نے میں شروع ہو ئے اور آج صدر با رک اوبا ما کے صدر بننے کے بعد ، پا کستا ن میں زرداری حکو مت قا ئم ہو نے تک ان حملو ں کی شدت میں اضا فہ ہو تا گیاجن میں زیا دہ تر تعداد بے گنا ہ لو گو ں کی ہے اس با ت کا اعتراف خو دامر یکی آقاوں نے اپنی تقریروں میں کیاہے امریکی حکمرا نو ں نے کتنے ہی غریب ملکو ں کو امداد اور تحفظ کی آڑ میں خانہ جنگی اور مو ت کی دلد ل میں دھکیل دیا اس کا تازہ ترین شاہ کا ر ”دہشت گر دی کے خلا ف عالمی جنگ “ کی آڑ میںعراق اور افغا نستان کو تہس نہس کرنا ہے اب پا کستا ن اس کے حصا ر میں ہے ہم امر یکہ کو اسکا ذمہ دار ٹھرا سکتے ہیں مگر اس کے ساتھ ساتھ ہمیں یہ بھی سو چنا ہو گا آخر یہ سب کیو ں ہو رہا ہے اس میں شروع دن سے اب تک ہما رے اپنے پا لیسی سا زکس قدر ذمہ دار ہیں یہ کہنا غلط نہ ہو گا کہ ہم اپنے طا لع آزما ﺅں کی لگا ئی ہو ئی آگ میں خا کستر ہو رہے ہیں امریکہ ایک ایسا ملک ہے جو آزادی چھیننے کا داعی ہے اپنی آزادی او رطا قت کا ثبوت فراہم کر نے کے لیے اسے مکمل اختیار ہے ۔
Ainee Niazi
About the Author: Ainee Niazi Read More Articles by Ainee Niazi: 150 Articles with 161293 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.