زیارت رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے

” گنجینہ عملیات ِ قادری “ میں پیر عبدالقادر صاحب لکھتے ہیں زیارت رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے درود شریف:
اَ لصَّلٰوةُ وَالسَّلَامُ عَلَیکَ اَیُّھَاالنَّبِیُّ
گیا رہ سو مرتبہ ہر روز پڑھے۔ او ل اس درود پاک کی زکو ة نکالے اور وہ اس طر ح کہ اکتالیس روز تک گیارہ ہزار مرتبہ ہر روز پڑھتا رہے۔ بعد ازاں گیا رہ سو بار روزانہ پڑھے انشاءاللہ زیارت سے مشرف ہوگا۔ (مجمو عہ مجر ب عملیا ت )

٭ ” رو یا ئے صالحہ “میں محمد عبدا لمجید صدےقی لکھتے ہیں کہ حضرت ابراہیم تمیمی رحمتہ اللہ علیہ کوحضرت خضر علیہ السلام نے متصل مکہ معظمہ کے مسبحات عشر تعلیم فرمائے ہیں۔ وہ فرما تے ہیں کہ متصل کعبہ شریف میں بیٹھا تھا کہ ایک شخص خو ش و ضع کہ اس کے بد ن سے بہت اچھی خو شبو آتی تھی، میری دا ہنی طر ف آ بیٹھا میں نے پو چھا کہ تم کون ہو ؟ اُ س نے کہا میں خضر ہو ں۔ میرے پا س ایک تحفہ ہے جو تمہیں دینا چاہتا ہو ں میں نے پو چھا کیا ہے؟کہا قبل طلو ع آفتاب اور قبل غروب پڑھا کر و۔ سورة فاتحہ 7بار،معوذ تین سات سات بار،سورئہ اخلاص سات بار، سورئہ الکافرون سات بار، آیة الکر سی سات بار، سُبحَانَ اللّٰہِ وَالحَمدُ لِلّٰہِ سات بار، درود شریف اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ عَبدِکَ وَ رَسُولِکَ الاُمِّیِّ وَ آلِہ وَ بَارِک وَسَلِّم اور احیا ءالعلوم سے یہ دعا یا د پڑتی ہے۔ اَللَّھُمَّ اغفِر لِی وَلِوَالِدَیَّ وَ لِلمُومِنِینَ وَالمُومِنٰتِ وَالمُسلِمِینَ وَ المُسلِمَا تِ اَ لاَحیا ئِ مِنھُم وَالاَموَاتِ سات بار اور اللّٰھُمَّ َیا رَبِّ افعَل بِی وَ بِھِم عَاجِلًا وَآجِلاً فِی الدِّینِ وَالدُّنیا وَالاٰخِرَةِ مَا اَنتَ لَہ‘اَھل وَلَا تَفعَل ِبنَا یامَولَانَامَا نَحنُ لَہ‘ اَھل فَاِنَّکَ غَفُور رَحِیم جَوَاد کَرِیم رَئُ و ف رَّحِیم۔

اور تاکید کی کہ اسے ہمیشہ صبح و شام پڑھا کر و ہمےشہ اور ترک نہ کرنا اور اس کے بہت بڑے ثوا ب اور فائدے دنیا اور آخرت کے بیان کئے۔ یہ روایت شےخ ابوطالب مکی رحمتہ اللہ علیہ نے ”قورت القلو ب “میں لکھی ہے اور یہ بھی لکھاہے کہ جب حضرت ابراہیم تمیمی رحمتہ اللہ علیہ نے اس وظیفہ کی مداومت کی تو خواب میں دیکھا کہ بہشت میں داخل ہو ئے اور وہاں کے پھل کھا ئے اور پینے کی چیزیںاستعمال کیں اور جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور فرشتو ں کو دیکھا اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلماور ملا ئکہ نے اس عمل کے ثواب کوبیان کیا اور بہت تعریف کی۔ حضرت ابراہیم تمیمی رحمتہ اللہ علیہ نے اس خواب کو دیکھنے کے چار مہینے تک کچھ کھا یا پیا نہیں۔ میو ہ ہائے بہشت کے کھانے سے ایسی قو ت روحانی بڑھی کہ کھا نے پینے کی حاجت نہ رہی۔ سُبحَانَ اللّٰہِ وَ بِحَمدِہ۔ (سیرة النبی بعد از وصال النبی )۔ ( قوت القلوب ) (مجمو عہ مجر ب عملیا ت) ( مر قعہ شریف )

٭ ” مجر بات شےخ سنو سی “میں امام ابی عبداللہ محمد بن یو سف السنو سی الحسنی الحسینی رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ جس کی خواہش ہوکہ خواب میں اپنے پیارے محبوب صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت کرے اس کو چاہئیے کہ رات کو با وضو سفید و پا ک لبا س پہن کر اہل خانہ سے جدا ایک مکان میں دو رکعت نماز نفل ادا کرے۔ پہلی رکعت میں فاتحہ کے بعد سات مر تبہ سورة الشَّمس پڑھے اور دوسری رکعت میں سورة فاتحہ کے بعد سورة اَللَّیلِ سات بار پڑھے۔ سلا م کے بعد بقدر ہمت درود شریف کا جو صیغہ یا د اور سہل ہو کثرت سے پڑھے۔ ان شا ءاللہ تعالیٰ زیا رت رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے مستفید ہو گا۔
( کتاب التعویزات از نوا ب سید محمد صدےق الحسن خان رحمتہ اللہ علیہ )

عبقری سے اقتباس
Jaleel Ahmed
About the Author: Jaleel Ahmed Read More Articles by Jaleel Ahmed: 383 Articles with 1181417 views Mien aik baat clear karna chahta hoon k mery zeyata tar article Ubqari.org se hoty hain mera Ubqari se koi barayrast koi taluk nahi. Ubqari se baray r.. View More