کاٹن مارکیٹ

کاٹن پاکستان کی اہم فصل ہے اس کو وائٹ گولڈ بھی کہا جاتا ہے- پاکستان کاٹن کی پیداوار میں دنیا کا چوتھا بڑا ملک ہے اور پاکستان میں لاکھوں لوگ کسی نہ کسی شکل میں اس کے ساتھ منسلک ہیں ملکی برامدات کا بڑا حصہ کاٹن اور کاٹن سے بننے والی مصنوعات پر مشتمل ہے اس کے علاوہ ورلڈ لیول کی کاٹن مارکیٹ میں پاکستان کا اہم رول ہے خاص طور پر پاکستانی کاٹن اپنی سفیدی چمک کی وجہ سے پوری دنیا میں الگ پہچان رکھتی ہے-

کاٹن کاروبار اپنے اپ ڈاؤن کی وجہ سے بھی کافی دلچسپ ہے اور کاٹن مارکیٹ میں یہ بھی مشہور ہے کہ جو ایک دفعہ کاٹن کا کام شروع کر دے پھر اس سے کسی نہ کسی صورت میں لازمی منسلک رہتا ہے-

اگر ہم اس وقت کی کاٹن مارکیٹ پر نظر ڈالیں تو رواں سیزن میں اس وقت کاٹن ریٹس بلند ترین سطح پر چل رہے ہیں شروع سیزن میں ریٹس آئیڈیا 5000 سے6000 تک چلا جو کہ اب 7200 تک آگیا ہے اور لوکل ڈیمانڈ کو دیکھ کر کہا جا سکتا ہے کوالٹی مال کی قیمتیں 7500 سے 8000 تک بھی جا سکتی ہیں-

پچھلے سال سے فصل میں کمی، چائنہ کی طرف سے دھاگہ اور گرے کلاتھ میں انکوائری اور لوکل سطح پر کوالٹی کا مسئلہ اہم وجوہات ہیں-

اس سال ٹیکسٹائل سیکٹر کی جانب سے تقریبا دو ملین گانٹھ کی امپورٹ کی خبریں ہے لیکن چائنہ کی ڈیمانڈ کی وجہ سے امریکن اور انڈین کاٹن قیمتوں میں بھی تیزی ہے جس کی وجہ سے ملز کا دھیان اب لوکل کاٹن کی طرف دوبارہ آگیا ہے اور ملز تیزی سے خریداری میں مصروف ہیں-

امریکن کاٹن جو کہ 70 سے 75 سینٹ پر کافی عرصہ ٹکی رہی ہے لیکن جنوری میں آنے والی چائنہ ڈیمانڈ کی وجہ سے 80 سے 85 سینٹ تک چل رہی ہے جبکہ اے انڈیکس 90 کی سطح پر چل رہا ہے-

پاکستان کاٹن جنرز کی طرف سے 15 فروری تک کی کپا س پیداوار رپورٹ یہ ہے
►PCGA Arrival Report on 15 Feb 2013
• Total of Pakistan: 12,633,329 L.Year Total on 15 Feb 2012: 14,094,233 Diff: (-1,460,904) Short
• (Total of Punjab: 9,257,340 + Sindh 3,322,964 + Balochistan 53,025)
• Textile: 11,070,687 Last Year Textile Purchased on 15 Feb 2012: 12,104,837 Diff:(-1,034,150)Short
• Exporter: 276,018 Last Year Exporter Purchased on 15 Feb 2012: 807,093 Diff:(-531,075)Short
• Total Stock (15/02/2013): 1,286,624 (Bales: 1,169,022 + Kapas: 117,602) Last Year Stock as on 15/02/2012: 1,182,303 Diff: (+104,321) Plus
• Flow this 15 Days: 255,088 Last Year Flow: 478,906 Diff: (-223,818)Short
Waqas saleem Alvi
About the Author: Waqas saleem Alvi Read More Articles by Waqas saleem Alvi: 12 Articles with 8854 views Cotton Consultant.. View More