ُپاکستان میں اگلی حکومت

ویسے تو دنیا بھر میں اپوزیشن کو اگلی حکومت سمجھاجاتا ہے، اور بد قسمتی سے پاکستان میں پچھلے پانچ سال حکومت تو رہی، لیکن اپوزیشن نام کی کوئی چیز نہیں تھی۔اس لئے مجبوراََعوام کو اپوزیشن کا کردار ادا کرنا پڑا، عوام کبھی بجلی کی لوڈشیڈنگ سے تنگ ہو کر سڑکوں پر نکلتے تو کبھی مہنگائی اور بے روزگاری سے تنگ ہو کر مظاہرے کرتے ،لیکن حکمران اپنی آنکھیں اور کان بند کئے عیاشیوں میں لگے رہے اور یہ بھول گئے کہ وہ صرف پانچ سال کیلئے ایلیکٹ ہوئے ہیں، انہیں پھر اسی عوام کے پاس جانا ہے ۔اور اپنی پانچ سالہ کارکردگی کا حساب بھی دیناہے۔ سیاستدانوں کی ضمنی الیکشنوں میں جیت نے ان کے ذہنوں میں یہ غلط فہمی پیدا کر دی تھی کہ عوام انکوچاہتے ہیں اور عوام پھر انکوو وٹ دیں گے اور وہ دوبارہ اقتدار میں آجائیں گے۔ لیکن اس دفعہ ایسا ممکن نہیں، کیونکہ ایک تو الیکشن کمیشن کافی مضبوط ہو رہا ہے اور دوسرا پاکستان میں ساڑھے تین کروڑ نیا ووٹ رجسٹر ہو ا ہے اور یہ وہ ووٹرہے جواس ملک کا نوجوان ہے اور وہ نوجوان ان روائتی سیاستدانوں سے سخت نالاں ہے، جو ذاتی مفاد کیلئے اپنی وفاداریاں تبدیل کرتے آرہے ہیں۔وہ ناں خودان سیاستدانوں کو ووٹ ڈالیں گے اور ناں اپنے گھروالوں کو ڈالنے دیں گے، کیونکہ آج تک سیاستدان عوام کو کھوکھلے نعرے اور جھوٹے وعدے دیکر ہمدردی کا ووٹ تو لیتے آئے ہیںلیکن اس دفعہ الیکشن میں نفرت کا ووٹ اہم کردار ادا کرےگا،کیونکہ سوشل میڈیا اور الیکڑانک میڈیا نے عوام میں اتنا شعور بیدار کر دیا ہے کہ اب ہر کسی کو ان لیڈروں کی پہچان ہو گئی ہے کیونکہ چھوٹے بھائی اور بڑے بھائی نے عوام کو جمہوریت کے نام کے سواکچھ نہیں دیا۔ اور عوام یہ بھی جانتے ہیں کہ ہر پارٹی اقتدار میں رہی سب نے اپنا اپناحصہ لیاپر عوام کو کچھ نہیں دیا، اسلئے اس الیکشن پر لوگ جائیں گے تو انہی پارٹیوں کی گاڑیوں پر لیکن ووٹ وہ انکی مخالفت میں ہی ڈالیں گے اور پھر نئے لوگ اگلی حکومت بنائیں گے۔۔۔۔
Qazi Asad
About the Author: Qazi Asad Read More Articles by Qazi Asad: 16 Articles with 12411 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.