غلامی

دنیا میں اچھا برا وقت ہر انسان پر آتا ہے لیکن بہترین انسان وہ ہے کہ جو ہر قسم کے حالات کا مقابلہ صبر و ہمت سے کرے اور ہر حال میں اپنے رب کی رضا میں راضی رہے اور یہ کوشش کرے کہ ہر معاملے میں ہر مشکل میں صرف اللہ تعالٰی کو ہی مشکل کشا مسبب الاسباب اور کار ساز سمجھتے ہوئے صرف اللہ تعالٰی کی مدد و راہنمائی اور اسکے ہی احسان کا طلب گار ہو کسی انسان کے احسانات کے بوجھ سےاپنے کندھوں کو محفوظ رکھے کیونکہ جب احسان کرنے والا احسان جتانا اور اپنے احسان کا بدل چاہنے لگتا ہے تو احسان کا یہ بدل احسان مند کو بعض اوقات عمر بھر احسان کرنے والے کی غلامی کی صورت ادا کرنا پڑتا ہے انسان کے ہاتھوں انسان کی غلامی نا پسندیدہ بھی ہے اور اور اذیت ناک بھی احسان مند رہنا ہے تو صرف اپنے پروردگار کے رہو غلامی قبول کرنی ہے تو صرف اپنے مالک حقیقی کی غلامی قبول کرو جو تمام دنیا کے انسانوں کا آقا مالک اور مولا ہے یہ غلامی آپ کو ہر قید سے ہر اذیت سے محفوظ رکھے گی اللہ تبارک و تعالٰی سب کو اپنی امان میں رکھے آمین.
uzma ahmad
About the Author: uzma ahmad Read More Articles by uzma ahmad: 265 Articles with 488790 views Pakistani Muslim
.. View More