ہمارا مستقبل

 پاکستان کی تقدیر عوام کے ہاتھ میں ہے جس طرح کے عوام ہوں گے اسی طرح کا نتیجہ آئے گا۔لیس للانسان الا ما سعی۔محنتی اور جفاکش افراد اگر تعلیم اور اخلاق سے نابلد ہوں یا اگر پڑھے لکھے اور زہین و فطین افراد بھی اگر نکھٹو اور کام چور ی پر کمر بستہ ہوں گے تو معجزات کی توقع کرنا اور صرف وظائف سے کام چلانے کی کوشش کرنا حماقتوں کی جنت میں رہنے کے مترادف ہے۔

ہمیں انفرادی اور مجموعی حثیت میں اپنے مستقبل کا تعین کرتے ہوئے لائحہ عمل اختیار کرنا ہو گا۔بے حسی اور لا تعلقی کا مزید مظاہرہ کرنے سے ہم سب اجتماعی خود کشی کے مرتکب ہو رہے ہیں۔

ہوش کے ناخن لینا چاہیئے اور آئندہ عام انتخابات میں اپنے ووٹ کی طاقت کا صحیح استمعال کر لینا چاہیئے۔ جذبات، برادری،مذہبی گروہ بندی وغیرہ سے بالاتر ہو کر ایماندار،قابل اور اچھی ساکھ کے حامل افراد کو ووٹ دیں۔
Imtiaz Ahmad
About the Author: Imtiaz Ahmad Read More Articles by Imtiaz Ahmad : 3 Articles with 2229 views Management Professional .. View More