(کاٹن مارکیٹ 10 مارچ (لوکل+ورلڈ

رواں سیزن2012-13 میں اس وقت کاٹن ریٹس لوکل اور انٹرنیشنل مارکیٹس میں سیزن کی بلند ترین سطح پر چل رہے ہیں تقریبا 7000 تک نقد میں اور 7300 تک ادھار میں ڈیلز سامنے آئ ہیں اس کے علاوہ پھٹی کپاس میں بھی یہ ہی حالات نظر آ رہے ہیں زیادہ سے زیادہ کام 3500 سے 3600 تک آئے ہیں جو کہ رواں سیزن میں سب سے اونچے ریٹس ہیں-

پنجاب اس وقت کے اعدادو شمار کے مطابق اس وقت تقریبا 2.2ملین گانٹھ شارٹ ہے اور شارٹ فال لوکل ریٹس میں تیزی کی اہم وجہ ہے جس وجہ سے سیلنگ کافی ٹائیٹ ہے کرنٹ پوزیشن میں دیکھا جائے تو کوالٹی کا اہم مسئلہ مارکیٹ میں ہے اب جن سیلرز کے پاس اچھی کاٹن پڑی ہے وہ کوالٹی ڈیمانڈ کو دیکھتے ہوئے اونچے ریٹوں کی ڈیمانڈ کر رہے ہیں اسی طرح رواں ہفتہ میں ملز بھی خریداری میں کافی ایکٹو نظر آ رہی ہیں البتہ ہلکی کوالٹی میں بھی کام ہو رہا ہے اور ایک چیز اور بھی جو کہ دیکھنے میں آ رہی ہے کہ جنرز کو جہاں اچھے ریٹس ملتے نظر آ رہے ہیں وہاں وہ اپنا سٹاک سیل بھی کر رہے ہیں اس وجہ سے کاروباری حجم میں بھی کافی تیزی نظر آ رہی ہے-

دوسری طرف اگر ہم کاٹن امپورٹ کی طرف دیکھیں تو پاکستانی ملز نے اس دفعہ کافی کاٹن امپورٹ کی ہے لیکن اس وقت کی صورتحال کے مطابق انڈین اور امریکن کاٹن میں تیزی کی وجہ سے ملز کی زیادہ کوشش یہ ہے کہ لوکل سطح پر زیادہ سے زیادہ کوالٹی خرید کی جائے -

انٹرنیشنل کاٹن میں اگر انڈین کاٹن دیکھی جائے تو اس وقت اس کا ریٹ 38000فی کینڈی ہے جو کہ لوکل سطح پر انتہائ اونچے ریٹس ہیں جس کی انڈین ملز مخالفت کر رہی ہیں بڑھتی ہوئ کاٹن ایکسپورٹ کی وجہ سے لوکل کاٹن ریٹس میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اب انڈین کاٹن مارکیٹ میں ایکسپورٹ پر پابندی کی خبریں بھی ہیں-

امریکن کاٹن میں چائنہ کی طرف سے مضبوط ڈیمانڈ کی وجہ سے تیزی وازح ہے مئی فیوچر 87کی سطح پر ہے اور اے انڈیکس93 کی سطح پر ہے-

چائنہ کاٹن کی تفصیل درج زیل ہے

پیداوارکا اندازہ 3.7ملین گانٹھ ہے جو کہ ورلڈ پیداوار کا 23فیصد ہے,مل کھپت3.8ملین ٹن ہے جو کہ ورلڈ مل کھپت کا %36 ہے اور اب چائنہ 8ملین ٹن کاٹن کور کر رہا ہے جو کہ ورلڈ سٹاک کا 47فیصد ہے
البتہ آنے والے مہینوں میں خرید میں کمی ہو سکتی ہے

یو ایس ڈی اے پورٹ کے چند اہم نکات درج زیل ہیں
چائنہ فصل کا تخمینہ 35ملین گانٹھ، جوکہ پچھلے ماہ 34ملین تھا
ورلڈ اینڈنگ سٹاک 81.7ملین جوکہ پچھلےماہ81.9 ملین تھا
امریکن ایکسپورٹ میں اضافہ اب12.75ملین جوکہ پچھلےماہ12.5تھی
امریکن سٹاک میں کمی اب 4.2ملین جوکہ پچھلےماہ4.5 ملین تھا

نوٹ: یہ فگر اور ریٹس 10 مارچ تک کی مارکیٹ کے ہیں اور وقاص کنسلٹنسی کے زریعے آپکے سامنے پیش کیئے گئے ہیں- مزید تفصیل کے لیئے رابطہ کریں
03017770862
waqas [email protected]
by
waqas consultancy
Provider cotton updates by SMS
Waqas saleem Alvi
About the Author: Waqas saleem Alvi Read More Articles by Waqas saleem Alvi: 12 Articles with 8694 views Cotton Consultant.. View More