ذکراللہ کی فضیلت

اللہ تعالی کا ذکر کرنے کی فضیلت واھمیت ۰ قال اللہ تعالی : فاذكروني اذكركم واشكرو لي ولا تكفرون . ترجمه : تم مجهے یاد کرو میں تمھیں یاد کرونگا اور میرا شکر ادا کرو میری ناشکری نہ کرو . اسی طرح سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ھم صفہ میں تھے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم گھر سے تشریف لاۓ اور فرمانے لگے کہ کیا تم میں سے کوئی یہ پسند کرتا ہے کہ وہ روزانہ بطحان یا عقیق (وادی) جائے اور وھاں سے بغیر گناہ کے اور قطع رحمی کیۓ بغیر دو بڑے بڑے کوہانوں والی اونٹنیاں ھانک لاۓ ؟ ھم نے عرض کی : ھم سب یہ چاھتے ہیں آپ (ص) نے فرمایا : تم قرآن مجید کی دو آیتیں پڑھنے یا سیکھنے مسجد کیوں نھیں جاتے جوکہ تمھارے لۓ دو اونٹنیوں سے بھتر ہیں تین آیات تین اونٹنیوں سے بھتر ہیں اور چار آیات چار اونٹنیوں سے بھتر ہیں اسی طرح ہر آیت ایک ایک اونٹ سے بھتر ہے .حوالہ مسلم 1/553 ۰۰۰

اسی طرح ایک اور حدیث میں ہے کہ آپ علیہ السلام نے فرمایا .ما جلس قوم مجلسا لم يذكروا الله فيه ولم يصلو علي نبيهم صلي الله عليه وسلم الا كان عليهم ترة فان شاء عذبهم وان شاء عفرلهم .3/140
اسي طرح ایک اور حدیث ہے آپ علیہ السلام نے فرمایا .مامن قوم يقومون من مجلس لا يذ كرون الله فيه الا قامو عن مثل جيفة حمار وكان لهم حسرة ابوداؤد 4/264
Rashid Mahmood
About the Author: Rashid Mahmood Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.