انسان کو خوشی کے لمحات میں اللہ
کی تعریف کرنی چاہیے‘ مشکل میں اللہ کو یاد کرنا چاہیے‘ خاموشی کے لمحات
میں اللہ تعالیٰ کی عبادت کرنی چاہیے اور تکلیف میں اللہ پر یقین ہونا
چاہیے ہر وقت اللہ کا شکر ادا کرنا چاہیے۔
بیکار ہے وہ دولت جس کی زکوٰۃ ادا نہ ہو۔٭وہ انسان جس کا اخلاق اچھا نہ
ہو۔٭وہ پردہ جس میں حیا نہ ہو۔٭وہ عبادت جس میں اخلاص نہ ہو۔٭وہ دل جس میں
احساس نہ ہو۔٭وہ اپنا جس میں وفا نہ ہو۔٭۔وہ حسن جس میں سادگی نہ ہو۔
وہ حکمران جو عادل نہ ہو۔٭وہ زندگی جس میں اسلام نہ ہو۔٭وہ دوست جس میں
سچائی نہ ہو۔٭وہ محفل جس میں ذکر الٰہی اور ذکر مصطفی ﷺ نہ ہو ذکر اوراس کی
اقسام کسی بھی طریقے سے اللہ پاک کو یاد کرنا ذکر ہے۔
ذکر تین قسم کے ہیں:۔
1۔ لسانی: وہ ذکر جو زبان سے کیا جائے۔
2۔ قلبی: وہ ذکر جو دل میں کیا جائے۔
3۔ جسمانی: وہ ذکر جو جسم سے کیا جائے۔
ذکر کی افضل ترین شکل نماز ہے کیونکہ اس میں ذکر کی تینوں چیزیں آجاتی
ہیں۔(عظمیٰ عبدالستار‘ سکھر)
Source Ubqari March 2013 |