دنیا کے امیر ترین افراد

امریکہ کے وارن بفیٹ (Warn Buffet) امیر ترین شخصیات کی لسٹ میں پہلے نمبر پر آگئے ہیں- میکسیکو کے ٹیلی کام بزنس ٹائیکون٬ کارلوس دوسرے نمبر پر ہیں- جبکہ مائیکرو سافٹ کے بل گیٹس 13 سال تک دنیا کے امیر ترین افراد کی لسٹ میں پہلے نمبر پر رہنے کے بعد اب تیسری پوزیشن پر آگئے ہیں-
امریکن وارن بفیٹ کی جائیداد کی مالیت 62 $ بلین ڈالر ہے ( یاد رہے کہ پاکستان جیسے ملک کے قومی خزانہ میں صرف 15 $ بلین ڈالر فارن کرنسی کی مد میں ہیں- اب آپ بخوبی ان افراد کی جائیداد کی مالیت کا اندازہ کر سکتے ہیں)-

میکسیکن کارلوس کی جائیداد کی مالیت 60 $ بلین ڈالر ہے- بل گیٹس 58 $ بلین ڈالر کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں- مائیکرو سافٹ کے اسٹاک شئیرز کو جنوری 2008 میں اُس وقت دھچکہ لگا جب بل گیٹس نے یاہو (Yahoo) کے لیے 45 $ بلین ڈالر کی ناکام بولی لگائی- تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ اگر یاہو کی یہ بولی نہ لگائی جاتی تو اس وقت بل گیٹس ہی پہلے نمبر پر ہوتے-

فاربس (Forbes) کی جاری کردہ اس لسٹ میں ہمارے پڑوسی ملک بھارت کے دو کاروباری بھائی مکیش امبانی اور انیل امبانی بالترتیب پانچویں اور چھٹی پوزیشن پر ہیں جبکہ انہی کے ایک ہم وطن لکشمی متل چوتھی پوزیشن پر ہیں-

(Source:Forbes)



 

YOU MAY ALSO LIKE: