خوفزدہ برطانوی باورچی 25 سال سے بسکٹ کھانے پر مجبور

لندن -- برطانوی کاؤنٹی درھم میں نامور باورچی کو کھانا کھانے سے ڈر لگتا ہے جس کے باعث وہ گزشتہ 25 سال سے کھانے کی بجائے صرف بسکٹ کھاتے ہیں۔ اینڈریو فورسٹر اپنے گاہکوں کیلئے تو لذیذ ترین کھانے بنا سکتے ہیں لیکن وہ خود اپنے یا کسی اور کے بنائے ہوئے کھانے نہیں کھاتے۔

جیسے جیسے 27 سال کے اینڈریو فورسٹر کو کھانے سے خوف محسوس ہونے لگا، انہوں نے اپنا پیٹ بھرنے کیلئے بلیو ریبنڈ، رچ ٹی اور کلب بسکٹس کا استعمال کرنے لگے۔ برطانوی اخبار نے انہیں ”کوکی مونسٹر“ کا نام دیا ہے۔ ان کی کھانے سے خوفزدہ ہونے کی اس عجیب بیماری نے انہیں دوستوں کے ساتھ باہر کھانا کھانے، اپنی دوست کے ساتھ باہر گھومنے اور دوستوں کی پارٹیوں میں جانے سے دور کردیا ہے۔

اینڈریو فورسٹر کے مطابق میرے ساتھ مسئلہ اس وقت ہوتا ہے جب میں کوئی کھانا بناتا ہوں اور اسے چکھنے کیلئے کسی اور کو باورچی کھانے میں طلب کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے لاحق بیماری کا اب تک کوئی نام ایجاد نہیں ہوا۔ رپورٹ کے مطابق اسکول سے فارغ ہونے کے بعد اینڈریو نے باورچی بننے کیلئے جدوجہد شروع کردی اور اب وہ درھم کاؤنٹی کے ایک ریستوراں ہیڈ کک ہیں۔

انہوں نے اب تک سیکڑوں مختلف ڈشز بنائی ہیں تاہم اپنی بیماری کی وجہ سے وہ ایک بھی چکھ نہیں سکے۔ اینڈریو نے بتایا کہ وہ دن اپنے پسندیدہ بسکٹس کے دو پیکٹ کھاتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ جب میں 18 ماہ کا تھا تو میں نے کھانا کھانا چھوڑ دیا تھا، ڈاکٹروں نے میری والدہ کو بتایا کہ مجھے بھوکا رکھیں اس سے میں کھانا خود ہی طلب کروں گا لیکن ایسا نہ ہوا، مجھے جو چیز چاہئے تھی وہ صرف اور صرف بسکٹ تھے۔

YOU MAY ALSO LIKE: