ایک شخص ویران سی جگہ پر بیٹھا
ہوا تھا پاس ہی سوکھی ٹہنی لگا رکھی تھی وہاں سے ایک شخص کا گزر ہوا تو اس
نے پوچھا تم یہاں کیا کررہے ہو اور یہ ٹہنی کیوں لگا رکھی ہے؟“ اس شخص نے
جواب دیا ”میں یہاں دس سال سے عبادت کررہا ہوں اور جس دن میرے گناہ معاف
ہوگئے یہ ٹہنی ہری بھری ہوجائے گی وہ شخص بھی پاس ہی بیٹھ گیا اور ایک
سوکھی ٹہنی بھی لگالی ابھی تھوڑی دیر ہی گزری تھی کہ دور سے کسی بچے کے
رونے کی آواز آئی وہ بولا ”شاید بچے کو پیاس لگی ہے“ پہلا شخص بولا خاموشی
سے عبادت کرو اور میری عبادت میں خلل نہ ڈالو‘ ادھر ادھر دھیان نہ دو‘ اتنے
میں دوبارہ قریب سے رونے کی آواز آئی آخر دوسرے شخص سے رہا نہیں گیا اس نے
جا کر بچے کو پانی پلادیا واپس آیا تو اس کی لگائی ہوئی ٹہنی ہری ہوچکی تھی
اور جو دس سال سے عبادت کررہا تھا اس کی ٹہنی ویسے ہی سوکھی تھی۔ سچ ہے کہ
جو کچھ خدمت خلق سے ملتا ہے وہ عبادت سے نہیں ملتا۔ |