ایک نٹ بولٹ کا زیادہ سے زیادہ وزن کیا ھو گا

نٹ بولٹ : آج کے دور میں ہر فرد نے کسی نہ کسی صورت میں نٹ اور بولٹ کا استعمال کیا ھے -کبھی موٹر سائیکل خراب ھو گئی تو پتہ چلا کہ ایک نٹ بولٹ نکل گیا ھے اور اس نٹ کھٹ-- بولٹ نٹ -- نے پکنک جانے کا مزا کر کرا کر دیا ھے- کبھی سائیکل کے نٹ یا بولٹ میں مسئلہ آگیا اور بچے نے شور مچا مچا کر ناک میں دم کردیا --طویل سفر پر جا رھے ھیں اور کوئی بولٹ ڈھیلا ھو گیا -بس ویران علاقے میں کھڑی ھو گئی -رات کا سناٹا اور ایسے میں نٹ ٹائٹ کرنے کی آوازیں --- اور آجکل کے ماحول میں ڈاکوؤں کا اندیشہ الگ قصہ مختصر ہر ایک کو نٹ بولٹ سے واسطہ ضرور پڑا -لمبے والے حصے کو بولٹ کہتے ہیں اور سوراخ والے حصے کو نٹ -- آخر اتنے نٹ بولٹ آپ نے دیکھے ہیں آپ کے خیال میں نٹ بولٹ کا زیادہ سے زیادہ وزن کتنا ھو سکتا ھے -آدھا کلو ایک کلو بہت سے بہت پانچ کلو - لیکن انجینیرز جو بھاری صنعتوں میں کام کرتے ہیں ان سے پوچھیں کہ کتنا وزن ھو سکتا ھے - جب اسٹیل مل میں کام کرنے والے ایک انجینیر نے بتایا کہ اس کے کارخانے میں ایک نٹ بولٹ ایسا بھی تھا جس کا وزن ایک ٹن تھا تو میں ششدر رہ گیا "صرف ایک بولٹ کا وزن ایک ٹن ! یعنی دس کلو والی سو بوریوں کے برابر - میں تو ایک بوری نہیں اٹھا سکتا --اسے کیسے اٹھاتے ھوں گے ؟" میں نے حیرت سے پوچھا "کرین کے ذریعے "اس کے بعد انجینیر صاحب اس کے لگانے کے طریقوں پر بحث کرنے لگے -- اور میں بھاری صنعتوں میں کام کرنے والوں کے لئے دعائیں کرتا ھو ایک انچ کے بولٹ کو دیکھنے لگ گیا جو میرے گھر کے پانی کے پمپ میں لگتا تھا اور جس کے خراب ھونے کے سبب میں دو دن سے پانی سے محروم تھا --"اچھا اس بولٹ کی لمبائی کیا تھی "اس دکان کی اونچائی کے برابر اب دکاندار کی حیران ھونے کی باری تھی لیکں وہ شو نہیں کرنا چاہتا تھا -سو وہ لاپرواہی سے کھڑا رہا لیکن میں حیرت زدہ ہی رہا --جانے آپ حیران ھیں یا نہیں
Munir  Bin Bashir
About the Author: Munir Bin Bashir Read More Articles by Munir Bin Bashir: 124 Articles with 333530 views B.Sc. Mechanical Engineering (UET Lahore).. View More