سعودی عرب کے شاہی خاندان کے کھرب پتی شہزادہ ولید بن طلال دنیا کے پہلے شخص ہیں جو ذاتی سفر کے لیے ایک بڑے ہوائی جہاز کا استعمال کر رہے ہیں۔ ان کے نئے ملکیتی طیارے "سپر جمبو" ایئر بس A 380 کی کل مالیت پانچ سو ملین ڈالرز سے زیادہ ہے۔ |
|
"العربیہ ڈاٹ نیٹ" کے مطابق شہزادہ ولید بن طلال بن عبدالعزیز کے پاس موجود ذاتی ملکیت میں زیر استعمال یہ ہوائی جہاز 2012ء میں دنیا کے دیگر ذاتی جہاز رکھنے والوں کے طیاروں میں سب سے زیادہ گراں قیمت ہے۔
|
|
برطانوی اخبار "ڈیلی میل" نے شہزادہ ولید کے طیارے پر ایک رپورٹ میں روشنی ڈالی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ویسے تو اس طرح کے ایئر بس میں کم سے کم 600 مسافر سفر کر سکتے ہیں تاہم شہزادہ ولید بن طلال نے اپنے ذاتی مقاصد کے لیے اس میں کچھ مخصوص تبدیلیاں کرائی ہیں۔ اس میں ایک آرام کمرہ بنایا گیا ہے جس میں شہزادے کے پچیس معاونین قیام کر سکیں گے۔
|
|
شہزادہ ولید بن طلال کی جانب سے جدید ترین سہولیات سے آراستہ "سپر جمبو" طیارے کی تیاری کا آرڈر کمپنی کو سنہ 2009ء میں دیا گیا تھا۔ عمومی طور پر اس طرح کے طیاروں کی قیمت تین سو ملین ڈالزز کے لگ بھگ ہوتی ہے، تاہم شہزادہ ولید بن طلال کے طیارے کو خصوصی طور پر تیار کیا گیا ہے۔
”اڑن محل“ کے نام سے موسوم خصوصی جہاز میں میٹنگ روم‘ بینکوئٹ ہال‘ پانچ شاہی کمرے‘ جائے نماز، دوران پرواز قبلے کی سمت بتانے کے خصوصی الیکٹرانک آلات نصب ہیں۔
|
|
جہاز کی تین منزلوں تک فوری رسائی کے لئے ایک جدید ترین لفٹ بھی لگائی گئی ہے۔ اس میں رولز رائس کار کے لئے پارکنگ بھی موجود ہے۔
|
|
"سپر جمبو" ایئر بس دنیا بھر کے مسافر بردار طیاروں میں سب سے بڑا جہاز سمجھا جاتا ہے۔ اس طیارے میں بیک وقت چار انجن کام کرتے ہیں، جو طیارے کے حد رفتار میں کسی بھی دوسرے طیارے کی نسبت زیادہ تیز رفتاری کا باعث بنتے ہیں۔
|
|
کمپنی کے سپر جمبو طیاروں کی پیداوار سنہ 2005ء میں شروع ہوئی تھی اور اس کے پہلے مسافر طیارے نے 27 اپریل 2005ء کو جنوبی فرانس کے شہر ٹولوز کے ہوائی اڈے سے اڑان بھری تھی۔
|
|
سپر جمبو A 380 ایئر بس ایک طرف سے 15200 کلومیٹر تک پرواز کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ یعنی یہ چین میں ہانگ کانگ سے امریکی ریاست پوسٹن تک ایک ہی مرحلے میں سفر مکمل کر سکتا ہے۔ فی گھنٹہ اس کی رفتار نو سو کلو میٹر ہے۔
سنہ 2009ء کے آخر میں دنیا بھر میں اس طیارے کے 200 آرڈرز آئے تھے جن میں عملا فی الحال کمپنی صرف 14 طیارے فراہم کر سکی ہے۔
دنیا میں اس وقت صرف 4 ایسی فضائی کمپنیاں موجود ہیں جو اس قیمتی جہاز کا استعمال کررہی ہیں-
ولید بن طلال آل سعود خاندان کا سب سے مالدار شہزادہ ہے جس کی ذاتی دولت 20 ارب ڈالر بتائی جاتی ہے۔ ایک عربی جریدے کے مطابق ولید بن طلال اس وقت مذکورہ “ اڑن محل “ کے علاوہ تین ہوائی جہازوں - بوئینگ747 ایئر بس 321 اور HAWKER SIDDLEY 125 کے مالک بھی ہیں-
|
|
اس کے علاوہ دو ہیلی کاپٹروں نیز انتہائی مہنگی قسم کی چند گاڑیوں کے مالک ہیں جنکی قیمت آٹھ سو ملین ڈالر بتائی جاتی ہے۔
|
|
حال ہی میں ولید بن طلال ایک نے ایک تفریحی بحری جہاز بھی خریدا ہے جس پر ہیلی کاپٹر اتارنے کے لئے ہیلی پیڈ موجود ہے۔
|