ایسے غار جہاں کبھی انسان بستے تھے

یہ زمین جس پر ہم رہتے ہیں جس قدر حسین ہے اتنی ہی پر اسرار بھی ہے اور کرہ ارض کا ہر خطہ اپنے اندر جغرافیائی اور تاریخی حوالوں سے ہزاروں راز سموئے ہوئے ہے ۔انسانی تاریخ کے مطالعے سے ہمیں پتہ چلتا ہے کہ مختلف ادوار میں دریاؤں کے کنارے ، پہاڑوں ، صحرائوں اور جزیروں پر انسانی آبادیاں موجود تھیں تاہم بعض مورخین کا خیال ہے کہ ابتدا میں انسان نے غار کو اپنا مسکن بنایا تھا۔ موسم اور جانوروں سے خود کو محفوظ رکھنے کے لئے وہ غاروں میں رہا کرتا تھا، دنیا کے مختلف ممالک میں دریافت ہونیوالے غاروں میں قدیم انسانی آبادی کے ثبوت بھی مل چکے ہیں یہاں دلچسپ امر یہ ہے کہ ان میں سے بیشتر غار جہاں آج کے اس جدید دور میں پہنچنا مشکل ہے کبھی انسان کا محفوظ ٹھکانہ ہوا کرتے تھے ۔تاریخی و جغرافیائی پہلوئوں سے بھر پور حیرت انگیز غاروں کی تعداد سینکڑوں میں ہے جن میں سے چند کا ذکر “ آج کی دنیا “ کی شائع کردہ اس رپورٹ میں شامل ہے ۔
 

Son Doong
دنیا کا سب سے بڑا غار ویتنام کے جنگلوں میں واقع ہے ۔’’سون ڈونگ ‘‘ نامی یہ غار 9 کلومیٹر طویل ہے اور اس غار کے اندر ایک گھنا جنگل جنگل موجود ہے جبکہ حیران کن طور پر ایک تیز رفتار دریا بھی اس غار کے اندر سے گزرتا ہے۔ 200 میٹر سے زائد اونچے اس غار کی دیواروں کی تراش خراش ایسی عجیب و غریب ہے کہ دیکھنے والا دنگ رہ جاتا ہے جبکہ غار میں چھوٹے چھوٹے راستوں پر گھاس کا خوبصورت منظر سماں باندھ دیتا ہے۔

image


Majlis al Jinn
دنیا کا دوسرا بڑا غارعمان میں موجود ہے اس غار کو’’مجلس الجن‘‘ کہتے ہیں۔ اسے 1983ء میں ماہر ارضیات ڈون ڈیوڈسن نے پانی کے ذخیروں کی تلاش کے دوران دریافت کیا تھا۔ اس غار کی اونچائی اتنی ہے کہ اس میں غزہ کا اہرام بہ آسانی سما سکتا ہے۔ یہ غار کچھ مقامات سے 178 میٹر تک گہرا ہے جبکہ اس کا رقبہ 58 ہزار مربع میٹر ہے۔

image


Lascaux
فرانس میں موجود’’ لاس کاکس‘‘ نامی غار بھی انتہائی حیرت انگیز ہے۔ اس غار کی دیواروں پر قدیم زمانے کے انسانوں نے بیل، انسان اور دیگر جانوروں کی 2 ہزار تصویریں بنائی ہوئی ہیں۔ ان تصاویر میں انسان کو شکار کرتے دکھانے سمیت اس دور کی تہذیب کے مختلف پہلوؤں کو اجاگر کیا گیا ہے ۔ ماہرین کے مطابق یہ تصاویر 17 ہزار سال قبل بنائی گئی تھیں۔ اجنتا اور ایلورا کے غاروں کے بعد یہ دنیا کا تیسرا بڑا غار ہے جس میں انسانی ہاتھ سے بنے شاہکار موجود ہیں۔

image


Ellison's
امریکی ریاست جارجیا کے علاقے والکر میں واقع’’ ایلی سنز ‘‘غار ایک ہزار میٹر تک گہرا اور کئی کلومیٹر لمبا ہے ۔ ایلی سنز کو دنیا کے خطرناک ترین غاروں میں شمار کیا جاتا ہے اور یہاں پہنچنا خطرات سے خالی نہیں ہے۔

image


Krubera
جارجیا کے ہی ایک اور علاقے کوکاش میں موجود ’’کروبیرا ‘‘غار دنیا کا سب سے گہرا غار ہے ۔ اس غار کی لمبائی 22 سو میٹر ہے اور اس پر تحقیقات کے دوران کئی افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔ اس غار کا نام روسی ماہر ارضیات الیگزینڈر کروبر کے نام پر رکھا گیا تھا۔

image
 
 
YOU MAY ALSO LIKE:

A cave or cavern is a natural underground space large enough for a human to enter. Caves form naturally by the weathering of rock and often extend deep underground. The word "cave" can also refer to much smaller openings such as sea caves, rock shelters, and grottos.