برائیڈل کٹیور ویک زیر اہتمام اسٹائل 360کا کراچی میں ہنگامہ

خوشبو‘ جھلملاہٹ ‘ر نگ اور روشنی کا یہ طوفان ہم نیٹ ورک کی جانب سے برپا کیا گیا ہے ۔ ایکسپو سینٹر کراچی میں منعقد ہونے والی یہ برائیڈل کٹیور ویک کی تقریب ہے ۔ملک کے سب سے بڑے اور مقبول عروسی شو “پینٹین برائیڈل کٹیور ویک “ سال میں 2مرتبہ منعقد کیاجاتا ہے ۔ اس میں سے ایک شو کراچی جب کہ دوسرا شو کسی دوسرے شہر میں ہوتا ہے۔ اس شو کے بانی ہم نیٹ ورک اور پینٹین ہیں جنہوں نے عروسی صنعت کو فروغ دینے اور اس صنعت سے تعلق رکھنے والے تجربہ کار اور نوارد ڈیزائنرز کو ایک پلیٹ فارم مہیا کرنے کی غرض سے تین سال قبل پینٹین برائیڈل کٹیور ویک کی بنیاد ڈالی۔ہر گزرتے ہوئے دن کے ساتھ یہ شو اہمیت اختیار کرتا جارہا ہے۔

امسال اس سہہ روزہ تقریب کے 6شوز گلیمر ‘ رن وے ‘ فیشن شو اور تفریحی سیگمنٹ کا منفرد امتزاج رہے جس میں پاکستان اور بھارت سمیت 18ڈیزائنرز نہیں حصہ لیا جب کہ 14معروف ڈیزائنرز عمران راجپوت‘ دیپک اور فہد‘ نادیہ سلیم‘ تبسم مغل‘ عبید شیخ‘ وہاج خان‘ استیاق افضال‘ ارسلان اقبال ‘ روبی شکیل ‘ نادیہ خرم‘ عظمی بابر‘ نورین ارباب‘ وسیم اصغر اور مسرت بشریٰ نے اپنے بہترین ملبوسات سمیت اس شو میں حصہ لیا۔تین روزہ تقریب میں حصہ لینے والے ڈیزائنرز کے نام حروف تہجی کے اعتبار سے کچھ یوں ہیں آمنہ اجمل‘ آصفہ اینڈ نبیل‘ دیپک پروانی‘ ایچ ایس و ائی ‘ لاجوانتی‘ مدیحہ نعمان‘ ملیحہ شیخ(جیولری ڈیزائنر)‘ مفراح‘ مونا عمران‘ نادیہ مشتری‘ نادیہ چھوٹانی ‘ صائم علی‘ ثنا عباس‘ ٹینا(حنا بٹ سے )‘یاسمین زمان‘ ظہیر عباس اور زینب چھوٹانی جب کہ انڈین ڈیزائنرز انجلی اور انجم کپور نے بھی اس شو میں حصہ لیا۔ شو کے تینوں دن کی کوریوگرافی حسن شہریار یاسین نے کی ۔پہلے اور تیسرے دن کے میک اپ کی ذمہ داری صیبر سلون کی صبا انصاری جب کہ دوسرے دن کا میک اپ اور ہیئر اسٹائل لائقہ حسن نے کیا۔ مہرین سید‘ ایان علی ‘ رابعہ بٹ ‘ سیبل چوہدری‘ حرا ترین‘ رابعہ چوہدری‘ فوزیہ امان‘ نادیہ حسین‘ آمنہ الیاس‘ زیبا علی‘ سحرش باقر‘ صائمہ اظہر‘ ثنا سرفراز‘ رباب‘ ماہا‘ صدف کنول‘ ایشل ‘ اریبا حبیب‘ صائمہ ہارون‘ سارہ چوہدری‘کونین‘ اسریٰ شفیع‘ فلک شیخ‘ ریچل ‘نیہا‘ نادیہ ملک‘ آمنہ بابر‘ فیا‘ ہما خان‘ نادیہ علی‘ دانیہ شیخ‘ سدرہ عمران اور دیگر نے شو میں حصہ لیا۔

شو کا دھماکے دار آغاز باڈی بیٹ پروڈکشنز کی کوریوگرافی سے ہوا جس میں نینا لوٹیا ‘ ثنا بچہ‘ عائشہ عمر ‘رابعہ چوہدری سمیت دیگر ماڈلز نے حصہ لیا۔ زینب چھوٹانی نے اپنی شاندار انتخاب پیش کرکے حاضرین کو سانسیں روک لینے پر مجبور کردیا۔ان کے شو اسٹاپر ندا یاسر‘ فہد مصطفی‘ عروہ‘ ماوراء‘ژالے سرحدی اور شائستہ واحدی تھیں۔اس کے بعدنادیہ چھوٹانی نے اپنی جیولری کا شاندار انتخاب پیش کیا‘ ان کا شواسٹاپر تمنا چوہدری نے زیب تن کیا ہوا تھا۔بعد ازاں دلکش جوڑی آمنہ اور محب نے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا ‘پھر صائم علی نے اپنا انتخاب پیش کیا ۔نور ‘ حمزہ علی عباس اور آمنہ ملک نے ان کا شو اسٹاپر زیب تن کیا ۔مونا عمران کے بعد پہلے شو کا اختتام ہوا جنہوں نے ساڑھیوں‘ لہنگوں اور پیشواز پر مشتمل انتخاب پیش کیا۔حنا دل پذیر نے ان کا انتخاب پیش کرنا شروع کیا‘ ان کے شو اسٹاپرسعود ‘ جویریہ اور مائرہ خان تھے جب کہ سائرہ خان نے ان کا شو اسٹاپر زیب تن کرکے شو کا اختتام کیا۔دوسرے شو کا آغاز ظہیر عباس کے دیدہ زیب ملبوسات سے ہوا‘ ان کا شو اسٹاپر عمیمہ ملک نے زیب تن کیا۔اس کے بعد آمنہ اجمل نے اپنا رنگین انتخاب پیش کیا۔ان کاشو اسٹاپر زیب تن کرکے ببرک شاہ دولہا کے روپ میں جب کہ مہرین سید دلہن کے روپ میں اسٹیج پر آئیں‘پھر آمنہ اور محب نے اپنی شاندار پرفارمنس پیش کی۔ شو کا اختتام آصفہ اور نبیل کے بھاری کام پر مشتمل انتخاب پر ہوا۔

دوسرے دن کے شوکا آغاز لاجونتی کے خواتین و حضرات پر مشتمل انتخاب سے ہواجس میں انہوں نے بہترین امتزاج کے ساتھ خوبصورت ڈیزائن پیش کئے۔ ان کے بعد مدیحہ نعمان کے ڈرامائی آغاز نے حاضرین کی توجہ اپنی جانب مبذول کرالی۔شو کا اختتام ملیحہ کے جگمگاتے زیورات کی نمائش سے ہوا جس میں ماتھا پٹی ‘ لمبے آویزے‘ بریسلٹ اور نیکلس شامل تھے۔رات کے شو کا آغاز ٹینا (حنا بٹ )سے ہوا ۔ ان کے خواتین و حضرات کے لئے منتخب ملبوسات میں خواتین کے لئے گاﺅن‘ پلازواور چوڑی دار جب کہ مردوں کے لئے شیروانی اور کرتے شامل تھے‘پھرفیوژن نے جاندار پرفارمنس پیش کی ۔یاسمین زمان نے دلہن کے جوڑوں پر مشتمل اپنا انتخاب پیش کیا۔ انڈین ڈیزائنرانجلی اور ارجن کپور کے انتخاب سے شو کا اختتام ہواجنہوں نے گاﺅن اور ساڑھیوں کو ڈرامائی انداز میں پیش کیا۔

ثناءعباس کے ہلکے رنگوں پر مشتمل عروسی انتخاب سے شو کا آغاز ہوا ۔مہوش حیات ان کا شو اسٹاپر زیب تن کرکے اسٹیج پر آئیں۔ نادیہ مستری نے اپنا جدید اور فنکی برائیڈل انتخاب پیش کیا۔ان کے شو اسٹاپر آمنہ ملک‘ مدیحہ افتخار اور ٹیپو شریف نے پیش کئے بعد ازاں شاندار ڈانس پرفارمنس کا نمبر آیا جس میں حسن رضوی ‘ انوشے اشرف‘ کرن خان‘ سوہائی ‘ عروسہ ‘ وقار‘ حنا بیات اور ٹیپو نے پرفارم کیا۔مفراح کا متاثر کن اور نفیس عروسی انتخاب اس کے بعد پیش کیا گیا۔ ان کا شو اسٹاپر فیصل قریشی‘ اعجاز اسلم اور امبر خان نے پیش کیا۔آخری شو کا آغاز دپیک پروانی کے میل اور فی میل روایتی عروسی انتخاب سے ہوا ۔ وسیم اکرم اور زیبا بختیار نے ان کے شو اسٹاپر پیش کئے‘ بعد ازاں 14ہاٹ کٹیورز نے اپنا انتخاب پیش کیا۔ وہاج ایم خان کے ملبوسات ثنا ءفاخر اور احسن خان زیب تن کرکے اسٹیج پر آئے۔شو ختم ہونے سے قبل ایک بار پھر حسن رضوی نے انوشے اشرف‘ کرن خان‘ سوہائی ‘ ٹیپو‘ ثروت گیلانی‘جاویدشیخ اور کومل رضوی کے ہمراہ ڈانس پرفارمنس دی۔آخر میں حسن شہریار یاسین نے میل اور فی میل کے انتہائی شاندار کام پر مشتمل انتخاب پیش کئے۔شام کا اختتام برقی آتش بازی کے ساتھ ہوا۔
Shazia Anwar
About the Author: Shazia Anwar Read More Articles by Shazia Anwar: 197 Articles with 288045 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.