چین معاشی طور پر سپر طاقت بننے کے قریب ہیں اور لوگوں کے
پاس اتنا پیسہ ہے کہ انہیں سمجھ نہیں آتا کہ کیسے خرچ کیا جائے، یہی وجہ ہے
کہ ایک چینی شخص نے دنیا کی سب سے مہنگے سفری پیشکش خرید لی۔
|
|
دی نیوز ٹرائب کی رپورٹ کے مطابق ایک نامعلوم چینی شخص یونیسکو کے عالمی
ثقافتی ورثے میں شامل تمام مقامات کی 2 سالہ پرتعیش سیر کیلئے 16 لاکھ
ڈالرز خرچ کرنے کے لئے تیار ہوگیا ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ ویری فرسٹ نامی ویب سائٹ نے گزشتہ ماہ جب دنیا کا مہنگا
ترین سفری پیکج پیش کیا تھا تو اسے بھی امید نہیں تھی کہ کوئی اتنے پیسے
خرچ کرنے کے لئے تیار ہوجائے گا۔
|
|
تاہم وہ اس وقت حیران رہ گئے جب پی ایچ ڈی کرنے والے ایک چینی شخص نے فون
کر کے عالمی ثقافتی ورثے میں شامل 962 مقامات کی سیر کا پیکج خریدنے کا
اعلان کیا۔
اس حیرت انگیز 2 سالہ سفر کے دوران وہ شخص اپنے کسی ساتھی کے ساتھ ڈیڑھ سو
ممالک کی سیر کرے گا جس کے دوران اسے انتہائی مہنگے ہوٹلوں میں ٹھہرایا
جائے گا جبکہ طیاروں میں اس کے لئے اعلیٰ ترین کلاس مختص کی جائے گی۔ |