یورپ کے بعد بھارت میں بھی اسکارف اوڑھنے پر پابندی عائد
کر دی گئی، آسام میں چار سالہ بچی کو سر ڈھانپنے پر سکول سے نکال دیا گیا
ہے۔
چار سالہ فاطمہ کے والدین کو سکول انتظامیہ کی جانب سے پندرہ دنوں کا نوٹس
دیا گیا تھا کہ سکول یونیفارم کی پابندی کرتے ہوئے بچی کو سکارف نہ
اوڑھائیں، نہیں تو وہ اپنی بچی کو سکول سے ہٹا لیں۔
|
|
جب کمسن طالبہ کے والدین نے اسکارف سے متعلق دی جانے والی ہدایات پر عمل
نہیں کیا تو فاطمہ کو اسکول سے خارج کردیا گیا-
فاطمہ کے والدین نے سکول کے خلاف شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے گوہاٹی ہائی
کورٹ میں جانے کا فیصلہ کیا ہے۔
|